?️
سچ خبریں:ایران کے وزیر دفاع نے تہران میں شام کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کی وجہ سے نیل سے فرات تک صیہونیوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب مٹی میں مل گیا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے تہران میں شام سے آنے والے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطین کے بہادرعوام پتھروں سے انتفاضہ کے بعد میزائل انتفاضہ تک پہنچ گئے ہیں، اور انہوں نے نیل سے فرات تک کے سہانے خواب کو دہشت گردی کے صیہونی اڈے کے لیے ڈراؤنے خواب میں تبدیل کردیا ہے،ایران کے وزیر دفاع نے غزہ میں بے گناہ فلسطینی بچوں اور عورتوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے تسلط پسند عالمی طاقتوں اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی عوام کی استقامت اور پائیداری سے سبق حاصل کرتے ہوئے، ناجائز صیہونی ریاست کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے مزاحمتی بلاک میں شام کے کلیدی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران ، شام کی ارضی سالمیت کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوت کے ساتھ شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے،شامی وفد کے ارکان نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے، شام کی تعمیر نو میں ایران کے سرکاری اور نجی شعبے کی مشارکت کا خیر مقدم کیا۔


مشہور خبریں۔
حکومت پر خصوصی بچوں کو بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض ہے: وزیراعظم
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتِ
دسمبر
پی ٹی آئی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے دعوؤں کی تردید کر دی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا
جولائی
رفح کراسنگ پر ڈیرے ڈالنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے 32 ممالک کے شہریوں کی شرکت سے گلوبل مارچ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے ساتھ عالمی یکجہتی روز بروز پھیل
جون
ہندوستان میں غذائی بحران کے بارے میں انتباہ
?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں: ایران پر امریکی-صہیونی جارحیت کے عالمی توانائی اور کھاد کی
اپریل
ٹرمپ کے خلاف امریکیوں کا عدم اطمینان
?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں:تازہ ترین رائے عامہ کے جائزے سے پتہ چلا ہے
اپریل
ہم نے سفارتی تعلقات کے ذریعے ترکی کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے: اردوغان
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ہفتہ
اگست
اسرائیل پر 6.5 ارب ڈالر کی جنگ کا بوجھ
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اسرائیلی ریگیم نے حالیہ
جون
افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ نہ کھولنے پر حکمت یار کی تنقید
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے
جولائی