?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔بہت ہو گیا جھوٹ۔ انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔
حکومت ہر طرح سے آپکے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بند ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے۔ اور دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔ اب بھلا بتائیں اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بہو کرے گی ؟ ہماری باجی مریم سے تو ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہ دے پائے گی۔
۔واضح رہے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے ، مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی قومی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہورہی ہے ، جن کا نکاح رواں ماہ 22 اگست کو لندن میں ہوگا ، نکاح کی یہ تقریب لندن کے لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنر میں ہوگی ، مذکورہ تقریب کے دعوت نامے بھی مہمانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ عائشہ سیف یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں جب کہ محمد جنید صفدر نے بھی برطانیہ سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے ، جنید صفدر اور عائشہ سیف کے رشتے کی بات قائد ن لیگ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرائی تھی۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جولائی
برطانوی عوام فلسطین کے حامی یا مخالف؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں مسئلہ فلسطین کے حامیوں نے اعلان کیا ہے
نومبر
صہیونی جارحیت پر عرب اور بین الاقوامی خاموشی مہلک
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جمعرات کے روز
اپریل
اسرائیلیوں کی تشویشناک پرواز
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: جرمن اخبار مارکر کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دو سالوں
نومبر
اسرائیل کے خلاف یمنی آپریشنز رکیں گے نہیں : انصاراللہ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رکن محمد البخیتی نے واضح
مئی
زیادہ ترفرانسیسی میکرون کے پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے خالف
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد
اپریل
طالبان کا انگریزی الفاظ استعمال کرنے کے بارے میں حکم
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: طالبان کے رہنما نے افغانستان کے انتظامی ڈھانچے میں اپنے
جولائی
محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کی الٹی گنتی شروع
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ چھ سال سے
جون