سچ خبریں:لبنان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی سے فون پر بات چیت کی، جس میں لبنانی فوج پر حملوں اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم نجیب میقاتی اور شام پر قابض دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد جولانی نے لبنانی فوج پر شامی دہشت گرد عناصر کے حملوں اور بقاع میں سرحدی علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی، لبنانی اور سعودی وفود کا شام کا دورہ
جولانی نے کہا کہ شامی افواج مشترکہ سرحدوں پر امن بحال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔
جولانی نے میقاتی کو شام کے دورے کی دعوت دی تاکہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے اور دونوں ممالک کے اہم امور پر غور کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ جمعہ کے روز اطلاع دی کہ معربون کے علاقے میں شامی دہشت گرد عناصر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران لبنانی فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے، دہشت گرد عناصر نے لبانی فوج کی ایک یونٹ کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: جولانی کی ہری جھنڈی سے شام میں پہلے امریکی فوجی اڈے کی تعمیر کا کام شروع
قابل ذکے ہے کہ یہ ملاقات اور بات چیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے لیے ایک اہم پیشرفت ہو سکتی ہے، لیکن دہشت گردی کے مستقل خطرے کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔