?️
اسلام آباد {سچ خبریں} پی سی بی کے ڈائریکٹرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل اورڈائریکٹرمارکیٹنگ بابرحامد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ کو نئی تاریخوں تک ملتوی کیا جاتا ہے، ہمارے لئے یہ بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ نہ کرسکے، آج اجلاس میں اس بات پر سب متفق تھے کہ لیگ کو ملتوی کیا جائے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھر بھجوانا ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ وقت الزامات لگانے کا نہیں، ناراض فرنچائز مالکان سے بات کریں گے۔
پلیئرز کو صحتمند انداز میں گھربھجوانا ترجیح ہے
وسیم خان نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک مشکل دن ہے لیکن یہ وقت الزامات لگانے کا نہیں، ناراض فرنچائز مالکان سے بات کریں گے، کھلاڑیوں کا کورونا میں مبتلا ہونا ہر کسی کیلئے تشویش کی بات تھی، ہماری ذمے داری تھی کہ پلیئرز کی صحت کیلئے بہترین حفاظتی اقدامات کریں اور اب اولین ترجیح یہ ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھر بھجوائیں۔
ایونٹ ملتوی کرنا ضروری تھا
چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ سب کابہت نقصان ہوا ہے، فرنچائز نے بہت سارے پیسے لگائے ہر کسی کا وقت لگا، کوئی بھی کام کامیاب اس وقت ہوتا ہے جب ہر کوئی ایک پیج پر ہو، اعتماد کو قائم کرنا ضروری ہے، اعتماد متاثر ہوا، دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کیلئے ہمیں محنت کرنا ہوگی، بائِیو سیکور ببل اور ایس او پیز پر عمل سب کی ذمہ داری تھی، پی ایس ایل کویڈ مسائل کی وجہ سے ملتوی کرنا ضروری تھا۔
تحقیقات کی گہرائی تک جائیں گے
کہاں کب اور کیا غلط ہوا یہ دیکھنا بہت ضروری ہے، ہم بورڈ آف گورنر سے بات کرکے آزادانہ تحقیقات کرائیں گے، ہم تحقیقات کی گہرائی تک جائیں گے، فرنچائزز بڑے سرمایہ کار ہیں ، سب کو ذمہ داری لینا ہو گی، کرکٹ شیڈول میں لیگ کیلئے وقت کا تعین کرنا ہوگا توکرلیں گے ،یہ مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ پلیئرز کی دستیابی ہوگا، اس سال ہمارے پاس ونڈو ہے اس پر فرنچائزز سے بات کریں گے، ایونٹ کے باقی میچ مکمل کرنے کا یقین ہے۔
مشہور خبریں۔
سود کی ادائیگیوں میں 64 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ میں انکشاف
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس پاکستان کی قرضوں پر سود کی
مئی
جرمن ٹریڈ یونین کی نئی ہڑتال کی کال
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کی ریاست بائرن میں وردی ٹریڈ یونین نے مزدوری کے
مئی
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج
دسمبر
عراق کی شامی صدر کو باضابطہ طور پر بغداد میں علاقائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:عربی زبان کے ایک چینل نے اطلاع دی ہے کہ عراقی
اگست
رہائی پانے والے 98 فیصد فلسطینی قیدی بے گناہ
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کے گروپوں کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ برسوں میں
نومبر
حکومت صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے
?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے
جنوری
ہمیں بد اور بدتر میں سے انتخاب کرنا تھا: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن کے صحافی اور تجزیہ
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونیوں کی چار شرطیں؛ حماس کا انکار
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قابض حکومت نے غزہ میں
اپریل