تحقیق، کورونا پھیپڑوں کے علاوہ دل پر بھی کرتا ہے اٹیک

دل

?️

سینٹ لوئی {سچ خبریں}  امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے متعلق اب ایک نئی تحقیق کی ہے اس تحقیق سے پہلے تک زیادہ تر ماہرین کا کہنا تھا کہ ’’ناول کورونا وائرس‘‘ انسانی پھیپھڑوں اور نظامِ تنفس کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث دل پر خون پمپ کرنے کےلیے زیادہ دباؤ بڑھتا ہے جو شدید حالات میں موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں ہی پر نہیں بلکہ دل کے پٹھوں پر بھی حملہ آور ہوتا ہے اور ان میں موجود خلیات کو موت کے گھاٹ اتارتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی بڑی تعداد ایسے مریضوں پر مشتمل ہے جو دل کی کسی نہ کسی تکلیف یا بیماری کے باعث موت کا نوالہ بن گئے۔

بہ الفاظِ دیگر، کووِڈ 19 کے مریضوں میں دل کی تکلیف کو اموات کی ’’ثانوی وجہ‘‘ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

تاہم واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن، سینٹ لوئی میں انسانی دل کے خلیات پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس حقیقت میں انسانی دل کے خلیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

خلیاتِ ساق (stem cells) کی مدد سے حاصل کیے گئے، دل کے مختلف خلیات کو ٹیسٹ ٹیوب میں کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا۔

انہی تجربات سے حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں دل کی تکلیف اور بیماریوں کو ’’ثانوی وجہ‘‘ سمجھنے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں، بشمول نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں بھی مستقبل میں ممکنہ طور پر دل کی بیماریوں یا تکالیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’’جے اے سی سی: بیسک ٹو ٹرانسلیشنل سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں اس حوالے سے شائع شدہ خصوصی تحقیقی مقالے میں ماہرین نے بتایا ہے کہ وہ اپنی تحقیق کو مرحلہ وار آگے بڑھاتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ دل پر کورونا وائرس کے اثرات کتنے عرصے تک باقی رہتے ہیں جبکہ دل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیونکر کیا جاسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

3 محاذوں پر مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوششیں؛ امریکہ اور اسرائیل کی حکمت عملی کیا ہے؟

?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ سمیت خطے میں مزاحمتی گروہوں کا مقابلہ کرنے

غزہ جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ اور اسرائیل کی نئی چالیں دوحہ مذاکرات ناکام؟

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے تازہ مذاکرات، جو دو ہفتے سے

غزہ میں صیہونی جاسوس کو سزائے موت

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  غزہ کی فوجی عدالت کی سپریم کورٹ سے وابستہ ایک

غیر قانونی تقرری کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع

?️ 21 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں

’حکومت سازی روکی جائے‘، انتخابات 2024 کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات

صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کے حیرت انگیز اعداد و شمار

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ

صیہونیت نئے دور کا جھوٹا بت 

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ایسے میں جب امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور

چیئرمین سینیٹ کا جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات میں باہمی تعلقات پر زور

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے