چالو کرکٹ ایونٹ میں دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑی ہوئے کورونا کا شکار

کرکٹرز

?️

کراچی {سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ  چالو کرکٹ ایونٹ یعنی پی ایس ایل 6 کی دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑیوں کو کورونا نے اپنا شکار بنا لیا ہے پی سی بی نے کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین نے ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کورونا مثبت ہونے والے تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

جمعرات کی صبح جاری کیے گئے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کو ایوینٹ یعنی پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔

پی سی بی کے مطابق ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر میں کروائے گئے تھے۔

ادھر کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل 6 کے باقی میچوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آسٹریلیا واپس جا رہے ہیں۔ 

پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی جمعرات کو تمام ٹیموں کے مالکان اور ان کی منیجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق اس ورچوئل اجلاس کی تفصیلات بعد میں میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں قبل ازیں تین کھلاڑیوں اور ایک سٹاف ممبر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔ 

مشہور خبریں۔

سری نگر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کا احتجاج

?️ 21 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جی 20 ٹورزم

صہیونی حکومت کا کشتی "حنظلہ” پر حملہ سمندری ڈکیتی ہے: حماس

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کرتے

ترکی میں موساد کا جاسوس گرفتار

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی (MET) نے حالیہ دنوں میں موساد

 امریکی سینیٹرز کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ  

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے اراکین نے روس کے خلاف نئی معاشی

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ دیے جانے کا امکان

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ

ماریہ بی پسند نہیں، متنازع ویڈیوز بنا کر مقبول ہونے کی کوشش کرتی ہیں، ژالے سرحدی

?️ 2 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ژالے سرحدی نے ماریہ بی کے رویے پر

قبضے کے سلسلہ میں برطانیہ کا دوہرا معیار

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے ایک برطانوی ٹی وی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے