?️
کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹر عمر اکمل کو کرکٹ کی عالمی ثالثی عدالت نے رلیف دیتے ہوئے 18 ماہ کی عائد پابندی سے ۶ ماہ کا عرصہ کم کر دیا گیا اور اس کٹوتی کے ساتھ کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کرکٹر پر 42 لاکھ روپے سے زیادہ رقم کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔
عدالت نے عمر اکمل کے 2 موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔عمراکمل کو سزا پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرسنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کرکٹر کی سزا 36 ماہ سے کم کر کے 18 ماہ کر دی تھی۔ قومی کرکٹر اکمل نے سزا میں مزید کمی کیلئے اپیل دائر کی تھی۔
پی سی بی نے بھی ثالثی عدالت میں آزاد ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 اپریل2020 تین سال کی پابندی لگائی تھی۔پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کے تحت خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا تھا۔
کرکٹر کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں عمر اکمل نے اپنی سزا کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈی کیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمراکمل کی سزا تین سال سے کم کر کے ایک سال چھ ماہ کر دی تھی۔
سال 2018 میں عمر اکمل نے میچ فکسنگ سے متعلق بیان دیا، جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں 2015 کے ورلڈ کپ میں میچ فکس کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
پنجاب پولیس کے عجیب و غریب کارنامے
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اختیارات کے
اگست
امریکی محکمہ انصاف کی کولمبیا یونیورسٹی کے مظاہروں میں مداخلت
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:غزہ جنگ کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہروں پر امریکی
مارچ
یمن ہمیشہ سےجنگ بندی اور انسانی ہمدردی کا خواہاں
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام
جنوری
صہیونی فوجی جنک کی تیاریوں میں مصروف
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج منگل کی صبح خبر دی
جون
آج مزاحمت کے محور کے لیے ایک نئی صبح
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اتوار 23 فروری کی صبح سے ہی سید حسن نصر
فروری
کیا امریکہ اس وقت کوئی جنگ جیتنے کے قابل ہے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ اس
اپریل
ہوبہو ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف
?️ 11 فروری 2024سچ خبریں: ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے
فروری
آفیشل پیج سے متنازعہ ٹوئٹ اپ لوڈ معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار
?️ 31 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے آفیشل پیج
مئی