🗓️
لندن {سچ خبریں} فضائی آلودگی کا ایک نیا ہولناک پہلو سامنے آیا ہے کہ یہ بالخصوص ادھیڑ عمر اور بوڑھے افراد کی بصارت چھین سکتی ہے۔
ایک طویل سروے سے معلوم ہوا ہے کہ آلودہ ہوا میں پائے جانے والے باریک ذرات دھیرے دھیرے آنکھوں کو نقصان پہنچا کر اس ناقابلِ تلافی کیفیت تک لے آتے ہیں جسے ’میکیولرڈی جنریشن‘ (ایم ڈی) کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں مستقل نابینا پن بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
برطانیہ اور امریکہ کی مختلف جامعات اور سائنسی اداروں کی ایک ٹیم نے 2006 سے اب تک 116,000 افراد کا مطالعہ کیا ہے۔ ان میں مختلف عمروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ ان تمام افراد سے کہا گیا کہ اگرڈاکٹر ان کی آنکھوں میں میکیولر ڈی جنریشن مرض تشخیص کریں تو وہ فوراً اس کی اطلاع دیں۔ تاہم اس دوران 52 ہزار سے زائد افراد کی آنکھوں کا مسلسل معائنہ بھی کیا گیا جن میں ان کے ریٹینا کی موٹائی میں کمی بیشی اور نظر کا معائنہ بھی کیا جاتا رہا۔
واضح رہے کہ میکیولرڈی جنریشن عمررسیدہ افراد میں مستقل نابینا پن کا ایک مرض ہے جس میں آنکھوں کی پشت پر خون کی باریک رگیں رسنے لگتی ہیں اور اور ان میں چربی اور پروٹین کے باریک لوتھڑے جمع ہونے لگتے ہیں۔
اس صبرآزما مطالعے کا نتیجہ یہ نکلا کہ جو لوگ فضائی آلودگی والی جگہوں پر ایک عرصے تک رہ رہے تھے انہوں نے خود بتایا کہ وہ ایم ڈی کے شکار ہوئے ہیں۔ اس طرح ایک لاکھ سے زائد افراد پر تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی آلودگی کے ذرات دھیرے دھیرے آنکھوں میں آکسیجن کا نفوذ کم کردیتے ہیں۔
پھر سب سے بڑھ کر فضا میں موجود گرد، دھویں اور کہر جیسی آلودگیوں کے پی ایم 2.5 (ڈھائی مائیکرومیٹر باریک) ذرات سب سے ذیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ ایک جانب تو یہ آنکھوں کو متاثرکررہے ہیں تو دوسری جانب یہ سانس کی نالی سے پھیپھڑوں اور قلب کو بھی متاثر کررہے ہیں۔
تاہم ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے شہروں اور ممالک سے فضائی آلودگی پر قابو پائیں تو صحت کے ان مسائل کو بڑی حد تک کم کیا جاسکے گا۔
مشہور خبریں۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 2.08 روپے سستا
🗓️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے
نومبر
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
🗓️ 16 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے
ستمبر
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ عرب
دسمبر
یو ائے ای کی ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ غداری
🗓️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے سائبر سے متعلق متحدہ عرب امارات
مئی
روبڑی کے نزدیک کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار متعدد افراد زخمی اور ہلاک
🗓️ 7 مارچ 2021سکھر(سچ خبریں) کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی منڈو ڈیرو
مارچ
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 14 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں
اپریل
قرآن کی بے حرمتی پر خاموشی اسلام دشمنوں کا ساتھ دینا ہے:عراقی مفتی کے مشیر
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے مفتی اعظم کے مشیر نے قرآن مجید کی بے
جنوری
افغان امن میں پاکستان کا ایک کلیدی کردار رہا ہے
🗓️ 11 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں میجر
جولائی