کم عمری کی شادی بارے بل واپس نہ ہوا تو احتجاج کرینگے۔ فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی پر پابندی سے متعلق بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے واپس نہ لینے پر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ملی یکجہتی اور اتحاد قائم کرنے کا ہے اور ایسے میں حکومت متنازع بل منظور کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم بچوں کی شادی کے ممانعت کا بل لایا گیا، کیا اس بل کو لانے کا یہ موقع تھا، اب میں اس بل کی مخالفت کروں گا تو کہیں گے مولانا صاحب کیا کر رہے ہیں، قومی یکجہتی کا تقاضا ہے کہ اس قسم کی حرکتیں نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا سپیکر سے بل کے خلاف رولنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ایسے بل منظور کر کے سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے، بہتر ہوگا کہ یہ قانون سازی روکیں اور اسلامی نظریاتی کونسل بھیجیں اگر انہیں اعتراض نہ ہوا تو مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ پورا ملک اور پارلیمان متفق ہے کہ ہندوستان نے جارحیت کی ہے، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بلا تحقیق پاکستان پر الزام دھر دیا اور اپنی سکیورٹی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرا دیا، ہمارے سولین اور مذہبی مراکز پر میزائل گرائے گئے، مساجد اور نزدیک کی فیملیز کو نشانہ بنا کر دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے مراکز پر حملہ کیا۔

مشہور خبریں۔

کویت کا صہیونی کمپنی کے ساتھ تعاون ختم

🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    کویت کے وزیر خزانہ عبدالوہاب الراشد نے اس ملک

صیہونیوں کے درمیان شدید اختلاف،وجوہات؟

🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اڈوں، قابض فوجیوں کے جمع ہونے کی جگہوں، جاسوسی

نجف میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں: الحشد الشعبی کمانڈر

🗓️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے کہا کہ عراق کے صوبے

فلسطین عرب قوم کی ترجیحات میں شامل ہے: فلسطین میں کویتی سفیر

🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین میں تعینات کویتی سفیر نے فلسطینی عوام کی حمایت پر

نیتن یاہو کے بھیک مانگنے کا نیا انداز

🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو  نے ہفتے کی شام کہا

یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!

🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:   مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت

ایک پوسٹ لائک کرنے پر 15 سال قید کی سزا

🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے 2020 میں گرفتار ہونے والی تیونسی

پشاور: پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

🗓️ 13 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے