?️
صنعا ایئرپورٹ کی بندش سے ہزاروں مریض ادویات سے محروم ہو رہے ہیں
یمن کے وزیرِ صحت نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو فوری طور پر انسانی اور طبی پروازوں کے لیے کھولا جائے تاکہ جان بچانے والی ادویات اور ضروری طبی سامان ملک میں پہنچ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کی بندش نے ہزاروں مریضوں کو ایسی دواؤں سے محروم کر دیا ہے جن کے بغیر ان کی زندگی شدید خطرے میں ہے۔
یمنی ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر علی شیبان نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس انسانی بحران پر خاموش نہ رہیں اور فوری عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ محاصرے اور پروازوں کی بندش کے باعث گردہ ٹرانسپلانٹ کے مریضوں، خون کی مصنوعات کے محتاج افراد، ہارمونی و قوت مدافعت کی دواؤں کے صارفین، ایمرجنسی اور بے ہوشی کی ادویات پر انحصار کرنے والے مریضوں سمیت ہزاروں افراد ضروری علاج سے محروم ہو چکے ہیں۔
وزیر صحت کے مطابق ان میں سے کئی ادویات خصوصی درجہ حرارت اور کولڈ چین میں منتقلی کی ضرورت رکھتی ہیں اور ہوائی اڈے کی بندش نے ان کی شدید قلت پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دائمی امراض میں مبتلا مریض بغیر علاج کے موت کے دہانے پر ہیں اور یہ صورتحال اس انسانی بحران کی سنگینی کو واضح کرتی ہے۔
ڈاکٹر شیبان نے الزام لگایا کہ یمن پر مسلط محاصرے میں انسانی اور اخلاقی پہلوؤں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جو ایک شرمناک رویہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محاصرے سے ہونے والے بالواسطہ نقصانات، بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہیں کیونکہ ادویات اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ناقابلِ اندازہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پروازوں کی معطلی نے ہزاروں مریضوں کے لیے بیرونِ ملک علاج کے مواقع بھی مکمل طور پر بند کر دیے ہیں، جبکہ بہت سی ایسی دوا اور آلات جو صرف ہوائی راستے سے منتقل ہوسکتے ہیں، ملک تک نہیں پہنچ پا رہے۔
وزیر صحت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ صنعا ہوائی اڈے کے ذریعے فوری طور پر انسانی پروازیں بحال کی جائیں تاکہ ادویات اور طبی سامان پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے اس اقدام کو ہزاروں مریضوں خصوصاً بچوں کی جان بچانے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے انکار ان کے لیےسب سے زیادہ تکلیف دہ ہتھیار
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنے ایک تجزیہ میں عرب کھلاڑیوں کے
اگست
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بڑا بیان، بھارت سیخ پا ہوگیا
?️ 30 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان
مئی
اسرائیل کو لبنان کے سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے:نصراللہ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ملک کی
جون
راج کندرا سے شلپا شیٹی کی جلد طلاق سے متعلق اہم پیشگوئی
?️ 18 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کمال راشد خان نے بالی ووڈ کی نامور اداکارہ
ستمبر
اسرائیلی فرار ہونے والے ہیں:مڈل ایسٹ آئی
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی تجزیاتی نیوز سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اعلان کیا ہے
اپریل
بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی
جنوری
سویڈن کی مصنوعات کا پوری دنیا کے مسلمان بائیکاٹ کیسے کریں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلہ وار واقعات
اگست
ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ کی ناکہ بندی کو کم کرنے کے لیے یمن کی پیشگی شرط
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: یمن اور عراق کی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے وقتاً
جولائی