?️
کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پیش کی گئی سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری سے معذرت کر لی ہے۔
پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے حفیظ کے انکار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر کر کٹر فواد عالم اور محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے۔
کیٹیگری سی میں فواد عالم کے ساتھ فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری ہیں جبکہ ایمرجنگ پلیئرز کی کیٹیگری میں حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
رضوان سینٹرل کنٹریکٹ کی بی سے اے کیٹیگری میں آگئے جبکہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس سے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری دے دی گئی۔
موجودہ سنٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری اے میں اظہرعلی، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جبکہ بی کیٹیگری میں عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
اس موقع پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ گوادر اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ کا پلان ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 25 مارچ کو میچ کھیلا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ گوادر کا پروفائل بہتر بنانے کیلئے وہاں کرکٹ کو فروغ دیں گے۔
مشہور خبریں۔
گڑ کھانے کے ہماری صحت پر ہوتے ہیں بے شمار اچھے اثرات
?️ 5 فروری 2021آج دینا کا ہر پانچواں شخص شوگر کا مریض ہے کیا آپ
فروری
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی اشیا کی خرید
جون
شام- ترکی تعلقات کا تناظر؛ دونوں فریق کتنا اسکور کر سکتے ہیں؟
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ترکی اور شام کے درمیان مذاکرات کی ممنوعہ ناکامی کے باوجود
مئی
ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر یہ کہا جائے کہ حالیہ دنوں میں ترکی کے
جون
زیلنسکی کے نظریات وہی ہیں جو ہٹلر کے تھے: ماسکو
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست
اقوام متحدہ پر انسانی حقوق کی تحقیقات کو روکنے کے لیے سعودی دباؤ
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سیاسی حکام، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب
دسمبر
بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کیخلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں، کورکمانڈرز کانفرنس
?️ 10 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور
جولائی
کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 220 رنز پر آل آؤٹ
?️ 26 جنوری 2021کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کا جادو چل گیا اور جنوبی افریقا
جنوری