🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے بی بی سی نے لکھا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہوئی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج بن گئی، اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کو سراہا اور بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے، رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے "تضحیک آمیز شکست” ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی گراف نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پاک فضائیہ، فضاؤں کی حکمران ہے، پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف اپنی فضائی برتری ثابت کر دی بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا۔
الجزیرہ نے لکھا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں، پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس اور ایئر بیسز کو بھاری تقصان پہنچایا۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کے حملے کے بعد بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا اور امریکہ سے سفارتی حل نکالنے کا کہا۔
دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا حقائق سے ثابت ہوا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، دفاعی ماہرین پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی فضائی و عسکری برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔
مشہور خبریں۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی
🗓️ 17 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی، حمزہ
اپریل
پنجاب حکومت کا وفاق کو سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس کرنے سے انکار
🗓️ 21 ستمبر 2022 لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے لاہور
ستمبر
غزہ میں فلسطینی بچوں کی تباہ کن صورتحال کے بارے میں یونیسیف کا بیان
🗓️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی بچوں
مارچ
وزیر اعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات
🗓️ 10 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ
جولائی
سب ملازمین کو ایک جیسی مراعات نہیں دی جا سکتیں
🗓️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
جون
ایران نے امریکیوں کو پریشان کر دیا ہے:برطانوی تجزیہ کار
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انگلستان کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایرانی عوام کی
اگست
طالبان اقتدار میں کیسے آئے؟
🗓️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان نےافغانستان پر بین الاقوامی اتحاد کی 20 سالوں کی لشکر
اگست
رام اللہ میں چار صہیونی فوجی شدید زخمی
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے
ستمبر