?️
سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حکام نے ایران کے سلسلہ میں غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ بند نہیں کیا تو اس کو عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹ لیا جائے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا کہ تہران میں سوئیزرلینڈ کے سفارتخانے کو جو امریکی مفادات کا محافظ ہے ایک سخت و انتباہ آمیز مراسلہ بھیج کرامریکہ کو خبردار کیا گیا ہے، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس نوٹ میں امریکی فریق کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف جیسے بین الاقوامی اداروں میں جن کا ہیڈ آفس امریکہ میں ہے ، ایرانی سفارتکاروں کے خلاف اپنے غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹ لیا جائے گا۔
انہوں نے ایران کے اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت ایک طویل عرصے سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی سفارتکاروں کے لئے امریکہ میں قائم بین الاقوامی اداروں میں بہت سے مسائل پیدا کرتی رہی ہے اور یہ اقدامات ایران اور چند دیگرممالک کے سفارتکاروں کی کارکردگی میں خلل ڈالنے اور اسے روکنے کا باعث بنے ہیں ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کئی بین الاقوامی اداروں کی میزبان کی حیثیت سے کئے جانے والے معاہدے اور عہد و پیمان کے باوجود کبھی بھی ایک مناسب و لائق میزبان نہیں رہی ہے اور اقوام متحدہ کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے انھی ممالک کے سفارتکاروں، ان کے بچوں اور گھروالوں کو بارہا پریشان کرنے اور اذیت پہنچانے کی کوشش کی ہے جو امریکی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرتے اور ان سے اختلاف رکھتے ہیں ۔
اس درمیان ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے بحری جہاز کو خلیج فارس میں آلودگی پیدا کرنے کی بنا پر عدالت کے حکم پر روکا گیا ہے۔
انہوں نے خلیج فارس میں ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے کی بنا پرعدالت کے حکم پر روکے جانے والے جنوبی کوریا کے بحری جہاز کے بارے میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کی عدلیہ کے موقف اور فیصلوں کا اعلان صرف عدالت کے ترجمان کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں غیرذمہ دار افراد کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ جنوبی کوریا کے بحری جہاز کے بارے میں کسی بھی فیصلے کا انحصار عدلیہ کے حکام پر ہے ۔
واضح رہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے چار جنوری کو ہانکوک چیمی نامی تجارتی بحری جہاز کو جو سات ہزار دو سو ٹن آئیل کیمیکل مواد کی حامل تھی ، خلیج فارس میں ماحولیاتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی بنا پر روک لینے کی خبر دی تھی ۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو غزہ اور لبنان کے خلاف جارحیت کتنی مہنگی پڑی؟امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جریدے نے خطے میں صیہونی ریاست کی جنگی
اکتوبر
لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی
جون
یورپی یونین کا ایپل اور میٹا پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ، ٹرمپ کی ناراضی کا خطرہ
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے بدھ کے روز ایپل اور میٹا پر
اپریل
عام انتخابات اکتوبر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات
دسمبر
شمالی شام میں زلزلے سے ایک جیل منہدم؛ داعشی فرار
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شمال مغربی شام میں قید قیدی جن میں زیادہ تر داعش
فروری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بالآخر 2 ماہ بعد کمی کا امکان
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں یکم
ستمبر
احمد علی اکبر کو شادی کی مبارک باد دینے پر یمنیٰ زیدی کو طعنے
?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ساتھی اداکار احمد علی اکبر کو ان کی شادی
فروری
آنے والے مہینوں میں بجلی کی کٹوتی کا امکان:فرانسیسی وزیر اعظم
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:فرانس کے وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ان کے ملک
ستمبر