?️
اسلام آباد {سچ خبریں} پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ 15 مارچ تک پولن کی مقدار اپنے عروج پر ہوگی۔ الرجی کے مریض ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
اسلام آباد میں 8 قسم کے پودے اور درخت ہیں جو ہوا میں پولن کے ذرات کا باعث ہیں۔
پیپر ملبری کا درخت سب سے زیادہ 97 فیصد پولن پیدا کرتا ہے۔ پیپر ملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزار فی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے جس سے پولن الرجی سے متاثرہ افراد سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو باہر نکلتے وقت روزانہ نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پولن جنگلی شہتوت اور پیلے پھولوں سے بیج نما پاؤڈر اڑنے سے پھیلتا ہے جب کہ دھوپ نکلنے اور ہوا چلنے سے پولن اُڑ کر الرجی کا باعث بنتا ہے۔
بہار کے موسم میں پھولوں کے ذرات جنھیں ہم زرد دانے بھی کہتے ہیں ہوا میں بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ دانے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور انہیں صرف مائیکرو اسکوپ کی مدد سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ زرد دانے ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو یہ جسم میں مختلف علامات پیدا کرتے ہیں۔ صبح 5 بجے سے 10 بجے اور شام 5 بجے سے آدھی رات تک پولن کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔
پولن الرجی کا موسم عموماً فروری کے آخری ہفتے سے شروع ہوکر مئی کے پہلے ہفتے تک رہتا ہے۔
پیپر ملبری کا درخت سب سے زیادہ 97 فیصد پولن پیدا کرتا ہے۔ پیپر ملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزار فی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حماس واحد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: کئی یورپی ممالک نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے
مئی
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری
امریکہ کی ایک اور کمزوری سامنے آئی
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی سیاست دان ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے
ستمبر
ایف بی آر کو رواں مالی سال کے 9 ماہ کی وصولیوں میں 716 ارب کے شارٹ فال کا سامنا
?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کو رواں مالی سال کے
مارچ
ابراہیم معاہدہ اور سمجھوتہ کرنے والے چار عرب ممالک کی مکڑی کے جالے کا سہارہ
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سمیت ، بحرین ، سوڈان اور مراکش چار
ستمبر
طیاروں کو وائرس سے محفوظ کیسے بنایا جائے گا؟جانئے اس رپورٹ میں
?️ 2 اپریل 2021وساکا(سچ خبریں)اب طیاروں کو بھی وائرس سے محفوظ بنایا جائے گا ،
اپریل
عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
اگست
متعدد سعودی سرکاری افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے مالی بدعنوانی کے الزام میں اس ملک
مارچ