کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 220 رنز پر آل آؤٹ

کراچی ٹیسٹ

?️

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کا جادو چل گیا اور جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان اور جنوبی افریقا ٹیمین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہیں۔

جنوبی افریقا نے بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کھانے کے وقفے کے بعد مہمان ٹیم کے بلے باز لڑکھڑا گئے۔

جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 30 کے مجموعے پر گری جب ایڈن مارکرم صرف 13 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے ایڈن مارکرم کا شاندار کیچ لے کر کیرئیر کا ایک یادگار آغاز کیا۔

پہلے سیشن میں جنوبی افریقا کو دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اوپنر ڈین ایلگر 58 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ جارج لنڈے نے 35 رنز اور فاف ڈوپلسی نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اسپنرز یاسر شاہ نے رنز دے کر تین، ڈیبیو کرنے والے نعمان علی  اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو  وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، جنوبی افریقا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، وکٹ بہت خشک ہے ، لگ رہا ہے گیند بریک ہو گا۔

 بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ڈیبیو ہے۔

قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

قومی ٹیم جن 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ،  حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم چین روس تعلقات کو نہیں روک سکتے:امریکی انٹیلی جنس

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے ایک تقریر میں

زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب

?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی

شام میں داعش کے پاس امریکی اسلحہ کیسے آتا ہے؟

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے 12 مختلف علاقوں میں سرگرم داعش دہشت گرد تنظیم

غزہ پر قبضہ اور نتن یاہو کی ہارے ہوئے جوئے کی تفصیلات

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیلی فوج

وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان

ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب

کووڈ ویکسین ساتھ لائی ایک سوال، کس ملک میں بنے گی روسی ویکسین؟

?️ 19 فروری 2021تہران {سچ خبریں} پوری دینا کو پریشان کرنے والا کرونا وائرس اگرچہ

255 امریکی یہودی تاجروں کی جانب سے اسرائیل سے اپنے فنڈز واپس لینے کی دھمکی

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:چینل 12 کے مطابق 255 امریکی یہودی سرمایہ دار جنہوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے