?️
پشاور(سچ خبریں) پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی فضول خرچیوں کی وجہ سے ملک آج تک قرضے ادا کر رہا ہے انہوں نے کہ سابق حکمراں اگر فضول خرچیوں کے بجائے ملک کی خدمت کرتے اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرتے تو انھیں آج سرجری کرانے یا کھانسی کے علاج کے لئے ملک سے باہر جانا پڑتا۔
شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ انہیں بیرون ملک سے سرجری کرانی ہے۔ انہوں نے اپنی حکومت کے دوران ملک میں یہ سہولت کیوں نہیں بنائی۔ انہیں کھانسی کے علاج کے لیے بھی بیرون ملک جانا پڑتا ہے، ماضی میں معاشی طور پر عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، سابقہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے آج ملک مقروض ہے، حکمرانوں اور کی طرز زندگی میں بہت فرق تھا۔ ماضی کی حکومتوں اور وزیراعظم عمران خان کے طرز حکمرانی کا موازنہ سامنے آگیا ہے، اب شاہ خرچیاں بند ہوگئی ہیں، عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جب نمائندے شفاف طریقے سے آئیں گے تو ہی عوامی مسائل حل ہوں گے، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں ووٹ خریدنے والی جماعتیں اوپن بیلٹ کے ذریعے الیکشن نہیں چاہتے، حکومت الیکٹرانک ووٹنگ کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے حق و باطل جب صف آراء ہیں ہوتے ہیں اس طرح کے شیطان ہارس ٹریننگ کا کام کرتے ہیں، ہم ہارس ٹریننگ کا خاتمہ چاہتے ہیں ہمیں عددی برتری حاصل ہے، اسی اعداد و شمار کے مطابق سینٹ کی نشستیں جیتیں گے۔


مشہور خبریں۔
میرے والد ایک مہربان انسان اور قوم کے حقیقی باپ تھے: زینب نصراللہ
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن
فروری
سعودی اور امریکی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب اپنی افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے
اگست
غزہ نے تمام اسرائیلی کابینہ کو اقتدار کا سبق سکھایا: معاریو
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ نے ایک تجزیے
مئی
حکومت نے سی پیک کے تحت کراچی کے لئے ایک بڑا اعلان کیا
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سی
ستمبر
امریکی کانگریس میں ہنگامہ خیز اجلاس؛ ٹرمپ کا دعویٰ عقل سے عاری
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ایران پر حملے پر ہنگامہ کھڑا ہو
جون
ایران کے پاس اگلے 2 سالوں میں ہمیں تباہ کرنے کا منصوبہ ہے: لائبرمین
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: لائبرمین نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران ہمیں
جون
شادی سے قبل ایک رات بیٹی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے پکڑ لیا تھا، صبا فیصل
?️ 7 جون 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے
جون
مودی کی روسی ایس-400 میزائل سسٹم کی تعریف
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روسی ایس-400
مئی