?️
سچ خبریں:صہیونی فورسز نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس پر چھاپہ مار کر آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
العہدنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونی فورسز کے اس وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جبکہ صہیونیوں نے جھڑپوں کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں صیہونیوں کے حالیہ حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہے۔
صہیونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی حکومت کے فلسطینی عوام کے خلاف اس خطرناک سطح پر جرائم کے زبردست جواب کی ضرورت ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فطری بات ہے کہ ان جرائم کے جاری رہنے سے صورتحال مزید کشیدہ ہو جائے گی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صہیونی حکومت یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی ذمہ دار ہے نیز ہم صہیونیوں کو ان کے ماضی کے جرائم کی ادائیگی کے بجائے نئے جرائم کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بین الاقوامی فوج میں شمولیت کا کوئی پروگرام نہیں ہے:پاکستان
?️ 18 دسمبر 2025 غزہ میں بین الاقوامی فوج میں شمولیت کا کوئی پروگرام نہیں
دسمبر
موبائل فون میں یو ایس بی لگانے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات
?️ 5 ستمبر 2021سیئول (سچ خبریں) یو ایس بی موبائل فون چارجر میں لگانے کی
ستمبر
شام میں امریکیوں کی داعش کی ایک اور خدمت
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام کی ایک جیل سے داعش
اپریل
اسلامی نظریاتی کونسل کی مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 27
مئی
روس کے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی کونسل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر
یمنی جنگ بندی ابہامات کا شکار
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:چونکہ عمان میں صنعا کے دو وفود اور ریاض کی حمایت
مئی
صیہونی قیدیوں کی حفاظت کے بارے میں حماس کا تازہ ترین بیان
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈ کے ترجمان کا
اپریل
ولی عہد کی ریپڈ ایکشن فورس کو منحل کرؤ؛امریکہ کا سعودی حکام پر دباؤ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ واشنگٹن نے ریاض
مارچ