سینٹرل کنٹریکٹ لینےسے حفیظ کی پی سی بی سے معذرت

محمد حفیظ

?️

کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پیش کی گئی سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری سے معذرت کر لی ہے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے حفیظ کے انکار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر کر کٹر فواد عالم اور محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے۔

کیٹیگری سی میں فواد عالم کے ساتھ فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری ہیں جبکہ ایمرجنگ پلیئرز کی کیٹیگری میں حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

رضوان سینٹرل کنٹریکٹ کی بی سے اے کیٹیگری میں آگئے جبکہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس سے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری دے دی گئی۔

موجودہ سنٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری اے میں اظہرعلی، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جبکہ بی کیٹیگری میں عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

اس موقع پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ  گوادر اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ کا پلان ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 25 مارچ کو میچ کھیلا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ گوادر کا پروفائل بہتر بنانے کیلئے وہاں کرکٹ کو فروغ دیں گے۔

مشہور خبریں۔

بیجنگ نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کی چار بڑی سرخ لکیروں کا احترام کرے

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں چین کے سفیر نے اعلان کیا کہ ان

امریکی صحافی حراست میں رہے گا: میانمار

?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں: یمیانمار کی فوج کے ترجمان ژاؤ من تون نے ایسوسی

امریکہ کی 93 فیصد تاریخ جنگوں میں کیوں گزری؟

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ نے اپنی 248 سالہ تاریخ میں سے 232 سال جنگوں

امریکی ایلچی نے بغداد میں نوری المالکی سے ملاقات کی

?️ 27 فروری 2026امریکی ایلچی نے بغداد میں نوری المالکی سے ملاقات کی عراق کے

جرمنی کی یوکرین کو 94 ارب یورو کی مالی امداد

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:جرمنی نے 2022 سے یوکرین کو 94 ارب یورو کی مالی

صہیونی ریاست کی بگڑتی حالت؛ صہیونی اپوزیشن لیڈر کی زبانی

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے

مرکاوا؛ اسرائیلی شکست کا نشان اور صیہونی فوج جنگ کی دلدل میں گرفتار

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کی مشہور جنگی مشین مرکاوا ٹینک، جو صیہونی فوج کا

الیکشن کمیشن نے عبدالقادر مندوخیل کی پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے