?️
اسلام آباد {سچ خبریں} ہر گھر کے کچن میں پائی جانے والی سبز رنگ کا یہ مصالحہ اپنے اندر نہ جانے کتنے طبی فوائد لئے ہوئے ہے آپ اس کے فوائد کو شاید ہی جانتے ہوں گے چلئے ہم بتاتے ہیں اس کے کیا فوائد ہیں اور یہ مصالحہ جس کو ہم سبز الائچی بھی کہا جاتا ہے جنوبی ایشیا کے تقریباً ہر گھر میں ہی استعمال ہوتی ہے ہند و پاک کے اکثر کھانوں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کینسر کے جراثیم مارنے کی صلاحیت
دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک کینسر ہے۔ الائچی اور دارچینی کو عرصہ دراز سے کینسر کے جراثیم مارنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ان دونوں مصالحہ جات کے استعمال سے کینسر کے امکانات 48 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔
دل کے پٹھوں کی مضبوطی
الائچی دل کے پٹھوں کی مضبوطی کا سبب بنتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر، دل کے پٹھوں کو کمزور کر دیتا ہے، الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے جس کے باعث دل کے پٹھے متاثر نہیں ہوتے۔
خون میں شوگر کا توازن برقرار رکھنا
الائچی خون میں شوگر کی مقدار کو مناسب سطح پر رکھتی ہے جس کے باعث ذیابیطس کے خطرات کم ہو جاتے ہیں اور انسان تندرست اور توانا رہتا ہے۔
ذہنی صحت کی بحالی
الائچی کو ایک بہترین اینٹی ڈپرسنٹ مانا جاتا ہے۔ الائچی کا تیل ڈپریشن کے شکار افراد کو دی جانے والی تھیراپی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ذہنی دباؤ میں بھی اسے سود مند دوا مانا جاتا ہے۔
دانتوں کے لیے بہترین دوا
ایورویدا اور چینی ادویات میں صدیوں سے الائچی دانتوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس میں موجود جراثیم کش اجزا دانتوں میں پائے جانے والے جراثیم کو مارنے کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلی قرارداد منظور
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر مصنوعی
مارچ
وزیر خزانہ نے پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کی ہدایت کر دی
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر رضا باقر
جنوری
15 جون سے تعلیمی ادارے بند ہو سکتے ہیں
?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے گرمی کی شدت بڑھنے اور سکولوں
جون
ترکیہ کے ساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تقریباً 7 سال کے
مئی
تحریک انصاف کا سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
?️ 28 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد
جون
حکومت سندھ کا وفاق سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنےکا مطالبہ
?️ 19 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے وفاق سے ملکی سطح پر گندم
اکتوبر
اگر اسرائیل حزب اللہ جنگ ہوتی ہے تو کیا ہوگا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات
اگست
ماہرین فلکیات نے نایاب بلیک ہول دریافت کر لیا
?️ 28 جنوری 2022لندن (سچ خبریں) ماہرین فلکیات نے ملکی وے یعنی ہماری کہکشاں کے
جنوری