Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the rocket domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/nshusr/public_html/wp-includes/functions.php on line 6260

Warning: session_start(): Session cannot be started after headers have already been sent in /home/nshusr/public_html/wp-content/plugins/code-snippets/php/snippet-ops.php(947) : eval()'d code on line 5

Warning: Constant DISALLOW_FILE_EDIT already defined in /home/nshusr/public_html/wp-config.php on line 96

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/nshusr/public_html/wp-includes/functions.php:6260) in /home/nshusr/public_html/wp-includes/feed-rss2.php on line 8
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی Archives - SachKhabrain https://sachkhabrain.com/tag/بین-الاقوامی-ایٹمی-توانائی-ایجنسی/ Wed, 30 Sep 2026 12:38:19 +0000 ur hourly 1 https://sachkhabrain.com/wp-content/uploads/2022/10/cropped-log-32x32.png بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی Archives - SachKhabrain https://sachkhabrain.com/tag/بین-الاقوامی-ایٹمی-توانائی-ایجنسی/ 32 32 ایران اور شمالی کوریا کے بارے میں امریکی جوہری پالیسی میں تضاد؛ٹرمپ کا اعتراف https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/contradictions-in-us-nuclear-policy-towards-iran-and-north-korea/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/contradictions-in-us-nuclear-policy-towards-iran-and-north-korea/#respond Wed, 30 Sep 2026 12:38:19 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=178215 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی مخالفت نہ کرنے کی وجہ کم جونگ ان کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کو قرار دیا، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مختلف مؤقف اختیار کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی مخالفت نہ کرنے کی […]

The post ایران اور شمالی کوریا کے بارے میں امریکی جوہری پالیسی میں تضاد؛ٹرمپ کا اعتراف appeared first on SachKhabrain.

]]>
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی مخالفت نہ کرنے کی وجہ کم جونگ ان کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کو قرار دیا، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مختلف مؤقف اختیار کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی مخالفت نہ کرنے کی وجہ اس ملک کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کو قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری ہتھیار کیوں ہوسکتے ہیں، لیکن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت کیوں نہیں ہونی چاہیے، تو انہوں نے جواب دیا: کیونکہ وہ (کم جونگ ان) میری عزت کرتا ہے اور مجھے پسند کرتا ہے۔

ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: وہ میرا دوست ہے۔ کم جونگ ان ٹرمپ کو پسند کرتا ہے۔ وہ بہت سے دوسرے لوگوں کو پسند نہیں کرتا۔ میں تقریباً دنیا کا واحد شخص ہوں جسے وہ پسند کرتا ہے اور میں بھی اسے پسند کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: جب بھی میں یہ بات کہتا ہوں تو مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بہت خوفناک ہے۔

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ اپنے مستقبل کے تعلقات کے بارے میں کہا: جب تک میں یہاں ہوں، وہ ٹھیک رہے گا۔ آپ جانتے ہیں کیوں؟ کیونکہ وہ میری عزت کرتا ہے اور مجھے پسند کرتا ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ اس سے قبل بھی کم جونگ ان سے دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما نے ان کی پہلی صدارتی مدت کے دوران 3 مرتبہ ملاقات کی تھی۔ پہلی ملاقات جون 2018 میں سنگاپور، دوسری فروری 2019 میں ہنوئی اور تیسری جون 2019 میں سرحدی علاقے پانمونجوم میں ہوئی تھی۔

امریکہ کی جوہری پالیسی اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حوالے سے پالیسی میں تضاد کے حوالے سے یہ معاملہ صرف شمالی کوریا تک محدود نہیں ہے۔

 اسرائیل نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے، جسے این پی ٹی کہا جاتا ہے، پر دستخط نہیں کیے، تاہم مختلف بین الاقوامی ذرائع کے مطابق وہ جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک سمجھا جاتا ہے۔

The post ایران اور شمالی کوریا کے بارے میں امریکی جوہری پالیسی میں تضاد؛ٹرمپ کا اعتراف appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/contradictions-in-us-nuclear-policy-towards-iran-and-north-korea/feed/ 0
ایران نے افزودہ یورینیم ذخائر کی سکیورٹی بڑھا دی ہے؛ سی این این کا دعویٰ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/iran-tightens-security-of-enriched-uranium-stockpile/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/iran-tightens-security-of-enriched-uranium-stockpile/#respond Sat, 13 Jun 2026 11:36:28 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=169515 سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حالیہ ہفتوں میں اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر تک رسائی روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخائر تک رسائی روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات […]

The post ایران نے افزودہ یورینیم ذخائر کی سکیورٹی بڑھا دی ہے؛ سی این این کا دعویٰ appeared first on SachKhabrain.

]]>
سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حالیہ ہفتوں میں اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر تک رسائی روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخائر تک رسائی روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں جن میں سرنگوں کی بندش اور بارودی سرنگوں کی تنصیب شامل ہے۔ رپورٹ میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال اور جوہری مذاکرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

پانچ باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اعلیٰ سطح کے یورینیم ذخائر کی حفاظت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، جن میں سرنگوں کو جان بوجھ کر منہدم کرنا اور داخلی راستوں کو بارودی سرنگوں سے محفوظ بنانا شامل ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سی این این نے اپنی ایک اور خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج نے مئی کے آخر میں ایران کے افزودہ یورینیم پر زمینی قبضے کے لیے ایک فوری اور سخت حفاظتی منصوبہ تیار کیا تھا، تاہم بھاری جانی نقصان اور عالمی معیشت پر ممکنہ منفی اثرات کے خدشے کے باعث اسے روک دیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً آدھا ٹن اعلیٰ افزودہ یورینیم تک رسائی اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ مشکل، خطرناک اور وقت طلب ہو چکی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکی صدر کھلے عام اس مواد پر ممکنہ کارروائی کا عندیہ دیتے رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے نئے حفاظتی اقدامات ممکنہ معاہدے کے عمل کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں، کیونکہ اس بات پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ اگر کسی معاہدے کی صورت میں یہ مواد نکالنا یا اس کی نگرانی کرنا ہو تو اس کی ذمہ داری کون لے گا۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حملوں کے بعد ممکن ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کا بڑا حصہ اصفہان کے جوہری کمپلیکس میں موجود ہو۔

ایران کا مؤقف ہے کہ اس کے جوہری معاملے پر امریکہ کے ساتھ ابتدائی مفاہمت کے بعد 60 روزہ اضافی مذاکرات میں تفصیلات طے کی جائیں گی۔ تاہم دونوں فریقین کی جانب سے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے مختلف اور متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

The post ایران نے افزودہ یورینیم ذخائر کی سکیورٹی بڑھا دی ہے؛ سی این این کا دعویٰ appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/iran-tightens-security-of-enriched-uranium-stockpile/feed/ 0
امریکہ کو ایران پر حملہ نہ کرنے کے کی ضمانت دینا ہو گی:روس https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/the-us-must-guarantee-not-to-attack-iran/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/the-us-must-guarantee-not-to-attack-iran/#respond Thu, 11 Jun 2026 16:50:41 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=169236 سچ خبریں:روسی نمائندہ میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات تک معائنہ کاروں کی رسائی کے مطالبے سے قبل امریکہ کو یہ ضمانت دینا ہوگی کہ وہ ایران کے خلاف کوئی نیا حملہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے ایران مخالف قرارداد اور مغربی ممالک کے کردار پر بھی شدید تنقید کی۔ روس […]

The post امریکہ کو ایران پر حملہ نہ کرنے کے کی ضمانت دینا ہو گی:روس appeared first on SachKhabrain.

]]>
سچ خبریں:روسی نمائندہ میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات تک معائنہ کاروں کی رسائی کے مطالبے سے قبل امریکہ کو یہ ضمانت دینا ہوگی کہ وہ ایران کے خلاف کوئی نیا حملہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے ایران مخالف قرارداد اور مغربی ممالک کے کردار پر بھی شدید تنقید کی۔

روس کے بین الاقوامی تنظیموں میں مستقل نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کو ایران کی جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی رسائی کا مطالبہ کرنے سے پہلے یہ ضمانت دینی چاہیے کہ وہ تہران کے خلاف کوئی نیا حملہ نہیں کرے گا۔

روسی خبر رساں ادارے ریانووستی کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جوہری تنصیبات تک ایجنسی کے معائنہ کاروں کی رسائی کی درخواست آگے بڑھانے سے پہلے اس بات کی ضمانت دینی ہوگی کہ وہ اس ملک کے خلاف کوئی نیا حملہ نہیں کرے گا۔

میخائل اولیانوف نے مزید واضح کیا کہ ایران کے بارے میں امریکہ کی مجوزہ قرارداد کسی مثبت نتیجے کا باعث نہیں بنے گی۔

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے مستقل نمائندے نے آج ایک روسی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے زاپروژیا جوہری بجلی گھر کے قریب یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی ضمانتوں کی خلاف ورزی کو نظر انداز کیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اولیانوف نے گزشتہ روز واشنگٹن کی تہران سے متعلق حد سے بڑھی ہوئی مطالبات کے بارے میں اپنے سماجی رابطے کے صفحے پر لکھا تھا کہ ایران سے فوری طور پر معائنوں کی بحالی کا مطالبہ، خصوصاً اس وقت جب یہ مطالبہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے کیا جائے جن کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے موجودہ صورتحال کو جنم دیا ہے، مکمل طور پر نامناسب ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایران مخالف ایک اور قرارداد پیش کرنے کے امریکی اقدام کے بارے میں بدگمانی بالکل فطری ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے جون ۲۰۲۵ میں اور پھر فروری تا مارچ ۲۰۲۶ کے دوران ایران کی ان جوہری تنصیبات پر بمباری کی جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی اور حفاظتی نظام کے تحت تھیں۔

ان کے بقول ایجنسی ان تنصیبات میں باقاعدہ تصدیقی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی اور اسے کبھی بھی اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ جوہری مواد کو غیر اعلانیہ مقاصد کی طرف منتقل کیا گیا ہو۔ اولیانوف نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے عدم پھیلاؤ سے متعلق مبینہ خدشات کو محض اپنے بلاجواز حملوں کے لیے بہانے کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس بھی اس معاملے میں شریکِ جرم تھے۔

The post امریکہ کو ایران پر حملہ نہ کرنے کے کی ضمانت دینا ہو گی:روس appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/the-us-must-guarantee-not-to-attack-iran/feed/ 0
گروسی کا ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات حل کرنے میں مدد کی آمادگی کا اعلان https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/167797%da%af%d8%b1%d9%88%d8%b3%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%ae/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/167797%da%af%d8%b1%d9%88%d8%b3%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%ae/#respond Sat, 30 May 2026 13:59:57 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=167797 سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ ایٹمی ذخائر ایران اور امریکا کے درمیان اختلاف کا ایک نقطہ ہیں، اور وہ اسے حل کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ رافیل گروسی نے لندن میں چین کے بین الاقوامی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے اور […]

The post گروسی کا ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات حل کرنے میں مدد کی آمادگی کا اعلان appeared first on SachKhabrain.

]]>
سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ ایٹمی ذخائر ایران اور امریکا کے درمیان اختلاف کا ایک نقطہ ہیں، اور وہ اسے حل کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

رافیل گروسی نے لندن میں چین کے بین الاقوامی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا: ہم نے ان معاملات میں نمایاں پیش رفت کی ہے جن پر ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ 60 دن کی مدت ایران کے ایٹمی کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے اور حتمی معاہدے تک رسائی میں سہولت فراہم کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے زور دے کر کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط، ایجنسی کو ایٹمی مسئلہ حل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

گروسی نے مزید کہا کہ وہ ایسے مفاہمت نامے کا خیرمقدم کریں گے، کیونکہ یہ معاہدہ ایجنسی کو ایران کی ایٹمی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: "ہم اس صورتحال میں بڑے پیمانے پر شامل ہیں اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بحران کے لیے ایک سفارتی، پرامن اور قابل قبول حل تلاش کر رہے ہیں۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اس مفاہمت نامے پر دستخط اچھی خبر ہوں گے، کیونکہ اعلانات کے مطابق، ایٹمی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے 60 دن مختص کیے گئے ہیں۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر ہم طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم اس عمل میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔”

گروسی نے یہ بھی خبردار کیا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیتوں کے بارے میں ابھی بھی اہم مسائل پر مزید مذاکرات کی ضرورت ہے اور کہا: "اب بھی دونوں فریقوں کے درمیان اہم اختلافات موجود ہیں، خاص طور پر اعلیٰ افزودگی والے یورینیم کی تقدیر کے بارے میں جو اب بھی ایران میں موجود ہے، اور ان سرگرمیوں کی نوعیت کے بارے میں جو اس کے بعد جاری رہ سکتی ہیں۔”

اس سے قبل، بعض امریکی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کار 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات چیت شروع کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر متفق ہو گئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا: پیغامات کا تبادلہ یقیناً جاری ہے، لیکن حتمی مفاہمت نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مذاکرات میں ایٹمی مسائل کے اٹھائے جانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا: اس مرحلے پر، ہماری توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے۔ افزودگی سے متعلق مباحثوں کی تفصیلات یا ایران کے افزودہ یورینیم کے موضوع کے بارے میں، اس مرحلے پر ہماری کوئی گفتگو نہیں ہے۔

The post گروسی کا ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات حل کرنے میں مدد کی آمادگی کا اعلان appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/167797%da%af%d8%b1%d9%88%d8%b3%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%ae/feed/ 0
جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ، خطے میں استحکام کی شرط ہے: ایرانی سفیر https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%d8%ac%d8%a7%d8%b1%d8%ad%d8%a7%d9%86%db%81-%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%b1%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%85%db%81%d8%8c-%d8%ae%d8%b7%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%d8%ac%d8%a7%d8%b1%d8%ad%d8%a7%d9%86%db%81-%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%b1%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%85%db%81%d8%8c-%d8%ae%d8%b7%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7/#respond Fri, 29 May 2026 05:40:00 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=167637 سچ خبریں: اٹلی میں تعینات ایران کے سفیر محمدرضا صبوری نے اطالوی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام، کشیدگی میں کمی اور خطے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے سب سے اہم شرط ہے۔  انہوں […]

The post جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ، خطے میں استحکام کی شرط ہے: ایرانی سفیر appeared first on SachKhabrain.

]]>

سچ خبریں: اٹلی میں تعینات ایران کے سفیر محمدرضا صبوری نے اطالوی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام، کشیدگی میں کمی اور خطے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے سب سے اہم شرط ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات سے قبل خلیج فارس اور خاص طور پر آبنائے ہرمز قابل قبول سطح کے سکون اور استحکام سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
ایرانی سفیر نے بحری تجارت کی آزادی پر ایران کے عزم پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ خلیج فارس آبی گزرگاہ انتظامی ادارے کا مجوزہ طریقہ کار تکنیکی، نگران اور ماحولیاتی نوعیت کا حامل ہے، جسے بحری راہداری کی حفاظت کو بہتر بنانے اور بحرانوں کے بہتر انتظام کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، نہ کہ بین الاقوامی آمدورفت کو محدود کرنے کے لیے۔
ایران کے سفیر نے تہران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان ماضی کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ ایران نے جوہری معاہدے (برجام) کے تحت وسیع ترین سطح کی نگرانی قبول کی تھی اور اب بھی نیک نیتی اور اپنے قانونی حقوق کی پابندی کی صورت میں بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت شفاف تعاون کے لیے تیار ہے۔
صبوری نے انٹرویو کے ایک اور حصے میں ایران ہراسی کو سیاسی اور میڈیا مہم جوئی کا نتیجہ قرار دیا اور زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ علاقائی استحکام، پڑوسیوں کے ساتھ مذاکرات اور سفارتی راستے سے مسائل کے حل پر زور دیتا رہا ہے۔
آخر میں انہوں نے اٹلی کے حالیہ برسوں کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روم کی پابندیوں کی پالیسیوں کی پیروی اطالوی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مارکیٹ میں اب بھی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور اطالوی کمپنیاں تعاون دوبارہ شروع کرنے کی خواہاں ہیں۔

The post جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ، خطے میں استحکام کی شرط ہے: ایرانی سفیر appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%d8%ac%d8%a7%d8%b1%d8%ad%d8%a7%d9%86%db%81-%da%a9%d8%a7%d8%b1%d8%b1%d9%88%d8%a7%d8%a6%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%85%db%81%d8%8c-%d8%ae%d8%b7%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7/feed/ 0
ٹرمپ کے ایران کے یورینیم کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے: روسی سینیٹر https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/trump-cannot-access-irans-uranium-reserves/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/trump-cannot-access-irans-uranium-reserves/#respond Mon, 11 May 2026 10:55:41 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=165869 سچ خبریں:روس کے ممتاز سینیٹر الیکسی پشکوف نے ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے یورینیم کے ذخائر تک امریکہ صرف تہران کی اجازت سے رسائی حاصل کر سکتا ہے، اور فوجی کارروائی سے ایسا کرنا ناممکن ہے۔ روس کے ایک ممتاز سینیٹر نے ٹرمپ کے ایران کے افزودہ یورینیم […]

The post ٹرمپ کے ایران کے یورینیم کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے: روسی سینیٹر appeared first on SachKhabrain.

]]>
سچ خبریں:روس کے ممتاز سینیٹر الیکسی پشکوف نے ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے یورینیم کے ذخائر تک امریکہ صرف تہران کی اجازت سے رسائی حاصل کر سکتا ہے، اور فوجی کارروائی سے ایسا کرنا ناممکن ہے۔

روس کے ایک ممتاز سینیٹر نے ٹرمپ کے ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر سے متعلق حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایران کے یورینیم کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔

روسی سینیٹر الیکسی پشکوف نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر لکھا کہ امریکہ ممکنہ طور پر ایران کے یورینیم کے ذخائر کی نگرانی تو کر سکتا ہے، لیکن وہ تہران کی رضامندی کے بغیر ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

پشکوف کے یہ الفاظ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں سامنے آئے ہیں جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ جانتا ہے کہ ایران کے یورینیم کے ذخائر کہاں رکھے گئے ہیں اور وہ انہیں حاصل کر لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیانات حد سے زیادہ پراعتماد لگتے ہیں۔ فوجی کارروائی کے ذریعے جوہری مواد کی محفوظ نکاسی اور منتقلی تقریباً ناممکن ہے۔

 اس لیے ہمیں امن، افزودہ یورینیم کی منتقلی پر معاہدے، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ایک عملی منصوبے، اور فریق ثانی یعنی ایران کی مکمل رضامندی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ فی الحال ان میں سے کوئی بھی چار شرائط پوری نہیں ہوئی ہیں۔

The post ٹرمپ کے ایران کے یورینیم کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے: روسی سینیٹر appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/trump-cannot-access-irans-uranium-reserves/feed/ 0
مصر کے وزیر خارجہ کے ایرانی اور عمانی ہم منصبوں اور وٹکاف سے روابط https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%d9%85%d8%b5%d8%b1-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%d8%b1%d8%ac%db%81-%da%a9%db%92-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%86%db%8c-%db%81%d9%85/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%d9%85%d8%b5%d8%b1-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%d8%b1%d8%ac%db%81-%da%a9%db%92-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%86%db%8c-%db%81%d9%85/#respond Mon, 23 Feb 2026 06:12:32 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=160163 سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے گزشتہ دنوں کے دوران اپنے ایرانی اور عمانی ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف سے بھی رابطے کیے ہیں، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی لانا ہے۔ مصر […]

The post مصر کے وزیر خارجہ کے ایرانی اور عمانی ہم منصبوں اور وٹکاف سے روابط appeared first on SachKhabrain.

]]>

سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے گزشتہ دنوں کے دوران اپنے ایرانی اور عمانی ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف سے بھی رابطے کیے ہیں، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

وزارت نے زور دیا کہ عبدالعاطی نے ان روابط کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے، بحران پر قابو پانے اور مذاکرات کے تسلسل کے لیے راہ ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

The post مصر کے وزیر خارجہ کے ایرانی اور عمانی ہم منصبوں اور وٹکاف سے روابط appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%d9%85%d8%b5%d8%b1-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%d8%b1%d8%ac%db%81-%da%a9%db%92-%d8%a7%db%8c%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b9%d9%85%d8%a7%d9%86%db%8c-%db%81%d9%85/feed/ 0
ایران کے ساتھ جنگ میں ہم نے اسرائیل کو بھرپور مدد فراہم کی: ٹرمپ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/we-provided-israel-with-great-assistance-in-the-war-with-iran-trump/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/we-provided-israel-with-great-assistance-in-the-war-with-iran-trump/#respond Sat, 13 Dec 2025 12:53:19 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=153544 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران امریکہ نے اسرائیل کو وسیع فوجی معاونت فراہم کی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق متنازع دعوے بھی دہرائے۔ ریاستہائے متحدہ کے صدر نے صحافیوں کے ساتھ ایک پریس […]

The post ایران کے ساتھ جنگ میں ہم نے اسرائیل کو بھرپور مدد فراہم کی: ٹرمپ appeared first on SachKhabrain.

]]>
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران امریکہ نے اسرائیل کو وسیع فوجی معاونت فراہم کی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق متنازع دعوے بھی دہرائے۔

ریاستہائے متحدہ کے صدر نے صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ان کے ملک نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران صہیونی حکومت کو نمایاں اور وسیع پیمانے پر مدد فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں تصریح کی کہ اس جنگ کے دوران امریکی فوج نے تل ابیب کو خاطر خواہ مدد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حکومت نے ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ بندی کے لیے امریکہ سے مدد طلب کی: انصاراللہ 

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو بہت زیادہ مدد دی۔ ہم ڈرون مار رہے تھے اور اسرائیل کے لیے بہت سے کام کر رہے تھے۔ ہم نے اسرائیل کے لیے اچھا کام کیا۔ یقیناً اسرائیل نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے جنگ لڑی۔ وہ سب بہادری سے لڑے۔ جنگ ہے، اور جنگ ایک خوفناک چیز ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں دیے گئے جب ان کی میز پر بی ٹو بمبار طیارے کا ایک ماڈل رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے تین جوہری تنصیبات کے خلاف امریکی بمباری کے نتیجے میں ایران کی جوہری صلاحیتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

ٹرمپ نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں، جس نے انہیں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ خود امریکہ کی قومی سلامتی دستاویزات میں بھی یہ ذکر موجود ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پیچھے دھکیلا گیا ہے، دعویٰ کیا کہ ایٹمی توانائی کمیشن نے ان کے اس مؤقف کی تصدیق کی ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

یہ دعویٰ اس حقیقت کے باوجود سامنے آیا کہ ایٹمی توانائی کمیشن ایک امریکی ادارہ تھا جسے 1975 میں تحلیل کر دیا گیا تھا۔ ٹرمپ اس سے قبل بھی اسی دعوے کو دہراتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اس کمیشن نے ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کی تصدیق کی ہے۔

سوشل میڈیا کے بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹرمپ کی مراد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی تھی۔ تاہم اس کے باوجود، ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی جوہری صلاحیتوں کی مکمل تباہی سے متعلق دعویٰ درست نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کے دعوے بے نقاب؛ امریکی حملوں سے ایرانی ایٹمی پروگرام تباہ نہ ہو سکا، سی این این اور دیگر ذرائع کی تردید

پریس کانفرنس کے ایک اور حصے میں ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران ان کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ایران واقعی میرے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے اور اگر ممکن ہو تو میں بھی ان کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں۔

The post ایران کے ساتھ جنگ میں ہم نے اسرائیل کو بھرپور مدد فراہم کی: ٹرمپ appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/we-provided-israel-with-great-assistance-in-the-war-with-iran-trump/feed/ 0
ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام میں ترقی کا قانونی حق حاصل ہے: شیرین مزاری https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/iran-has-the-legal-right-to-develop-its-nuclear-program-shirin-mazari/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/iran-has-the-legal-right-to-develop-its-nuclear-program-shirin-mazari/#respond Mon, 20 Oct 2025 13:24:56 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=145828 سچ خبریں:پاکستان کی سابق وزیرِ انسانی حقوق شیرین مزاری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد 2231 کے خاتمے کے بعد ایران کو اپنے پُرامن ایٹمی مقاصد میں آگے بڑھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ پاکستان کی سابق […]

The post ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام میں ترقی کا قانونی حق حاصل ہے: شیرین مزاری appeared first on SachKhabrain.

]]>
سچ خبریں:پاکستان کی سابق وزیرِ انسانی حقوق شیرین مزاری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد 2231 کے خاتمے کے بعد ایران کو اپنے پُرامن ایٹمی مقاصد میں آگے بڑھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

پاکستان کی سابق وزیرِ انسانی حقوق اور ممتاز دفاعی و سیاسی تجزیہ کار شیرین مزاری نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد 2231 کے خاتمے کے بعد کہا ہے کہ جمهوری اسلامی ایران کو اب اپنے پُرامن ایٹمی پروگرام میں آگے بڑھنے کا قانونی اور مشروع حق حاصل ہے۔

شیرین مزاری نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ ایران کا ایٹمی معاہدہ اس وقت غیر مؤثر ہو گیا تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران یکطرفہ طور پر اس سے علیحدگی اختیار کرلی اور یورپی ممالک نے بھی بجائے اس معاہدے پر قائم رہنے کے، ایران سے مسلسل اضافی مطالبات کیے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ معاہدہ دس سال کے لیے تھا، اور 18 اکتوبر 2025 کو اپنی قانونی مدت پوری کر چکا ہے، لہٰذا ایران کو اب اپنے ایٹمی مقاصد کے حصول میں آگے بڑھنے کا حق حاصل ہے۔

سابق وزیرِ انسانی حقوق نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سب سے پہلے اسرائیل کے غیر قانونی ایٹمی پروگرام کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں لایا جائے، اور اس کے ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کا ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہونا، خاص طور پر ٹرمپ کے دور میں، پوری انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

ایرنا کے مطابق، ایران کا پُرامن ایٹمی پروگرام ہمیشہ سے مغرب کے بے بنیاد الزامات اور سیاسی دباؤ کا نشانہ رہا ہے، ایٹمی معاہدے سے قبل مغربی ممالک نے اس معاملے کو سکیورٹی بحران بنا کر ایران کے خلاف پابندیوں اور فوجی دھمکیوں کا استعمال کیا، لیکن 2015 میں پی‌اِم‌ڈی (PMD) یعنی ممکنہ عسکری پہلوؤں کے کیس کی بندش نے یہ بہانہ ختم کر دیا۔

ایران نے برجام پر دستخط کے بعد اپنے تمام وعدوں کی مکمل پاسداری کی، تاہم امریکہ نے 2018 میں یکطرفہ طور پر معاہدہ توڑ دیا، اور یورپی ممالک بھی اپنے وعدے پورے نہ کر سکے۔ اس کے نتیجے میں ایران نے اپنے حقوق کے دائرے میں رہتے ہوئے تعهدات میں تدریجی کمی کی۔

ایٹمی معاہدے کی بحالی کے مذاکرات بھی مغربی تاخیر اور غیر منطقی مطالبات کی وجہ سے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔
گزشتہ سات برسوں میں ایران نے نیک نیتی سے تمام سفارتی راستے آزمائے، مگر امریکہ اور یورپ کے لامتناہی مطالبات نے مذاکراتی عمل کو بن‌بست میں پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں:ایران پر امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان

اب صورتحال یہ ہے کہ بال مغربی فریق کے کورٹ میں ہے تاکہ وہ ایران کے اعتماد کو بحال کر کے سفارتکاری کے راستے کو دوبارہ زندہ کرے۔

The post ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام میں ترقی کا قانونی حق حاصل ہے: شیرین مزاری appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/iran-has-the-legal-right-to-develop-its-nuclear-program-shirin-mazari/feed/ 0
گروسی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے خواہاں  https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%da%af%d8%b1%d9%88%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%af%db%81-%da%a9%db%92-%d8%b3%db%8c%da%a9%d8%b1%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%db%81/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%da%af%d8%b1%d9%88%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%af%db%81-%da%a9%db%92-%d8%b3%db%8c%da%a9%d8%b1%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%db%81/#respond Sat, 30 Aug 2025 03:57:51 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=138297 سچ خبریں: ذرائع ابلاغ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ 64 سالہ گروسی نے بدھ کے روز واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے […]

The post گروسی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے خواہاں  appeared first on SachKhabrain.

]]>
سچ خبریں: ذرائع ابلاغ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
64 سالہ گروسی نے بدھ کے روز واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گا۔ وہ طویل عرصے سے دنیا کے اس اعلیٰ ترین سفارتی عہدے کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ گروسی نے اپریل میں بونس آئرس کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اس خیال کا کھلم کھلا اظہار کیا تھا، لیکن اس وقت کہا تھا کہ ابھی اس سلسلے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
اگر وہ انتخاب جیتتے ہیں تو وہ پیرو کے خاویر پیریز ڈی کیولر کے بعد لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے دوسرے شخص ہوں گے جو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
گروسی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے ان کی نامزدگی کو حتمی شکل دینے کا عمل آئندہ ہفتوں میں شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا، عمل شروع ہو چکا ہے۔ پرتگال کے انٹونیو گوٹیرس کی مدت ملازمت ختم ہونے پر جنوری 2027 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی ہو جائے گا۔ انتخابات میں کامیاب ہونے والا فرد اقوام متحدہ کی قیادت پانچ سال کی مدت کے لیے سنبھالے گا، جس کے بعد دوبارہ انتخاب بھی ممکن ہے۔
غیر رسمی طور پر یہ عہدہ روایتاً دنیا کے مختلف خطوں میں "روٹیٹ” ہوتا ہے اور 2027 میں لاطینی امریکا کے کسی فرد کے اس عہدے پر فائز ہونے کی توقع ہے۔ اس سے پچھلی دو مدتیں یورپی باشندے سنبھال چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے امید نہیں ہے کہ واشنگٹن کوئی نامزدگی پیش کرے گا۔
گروسی نے پریس کانفرنس میں افشا کیا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ایک میٹنگ میں اپنی نامزدگی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ تاہم، اس بات پر کوئی رسمی معاہدہ موجود نہیں ہے کہ اگلے مرحلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر کون نامزد کیا جائے گا، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے پاس کسی بھی نامزدگی کو ویٹو کرنے کی طاقت ہے۔ اگرچہ کوئی رسمی طریقہ کار موجود نہیں ہے، لیکن امیدوار عام طور پر ایک یا زیادہ رکن ممالک کی حمایت سے اپنی نامزدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

The post گروسی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے خواہاں  appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%da%af%d8%b1%d9%88%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85-%d9%85%d8%aa%d8%ad%d8%af%db%81-%da%a9%db%92-%d8%b3%db%8c%da%a9%d8%b1%d9%b9%d8%b1%db%8c-%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%db%81/feed/ 0
"ٹرگر میکانزم” کے فعال ہونے کا مطلب سیاسی کوششوں کا خاتمہ نہیں ہے: فرانس https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%d9%b9%d8%b1%da%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%a9%d8%a7%d9%86%d8%b2%d9%85-%da%a9%db%92-%d9%81%d8%b9%d8%a7%d9%84-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b7%d9%84%d8%a8-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%d9%b9%d8%b1%da%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%a9%d8%a7%d9%86%d8%b2%d9%85-%da%a9%db%92-%d9%81%d8%b9%d8%a7%d9%84-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b7%d9%84%d8%a8-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3/#respond Fri, 29 Aug 2025 14:47:49 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=138191 سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ٹرائیکا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے 30 دن کی مہلت کا استعمال کرنے کے خواہاں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری اقدامات کو مزید بگڑنے نہیں دینا چاہیے۔ ایران پر پابندیاں بحال کرنے کا فیصلہ سفارتی کوششوں کے خاتمے کا […]

The post "ٹرگر میکانزم” کے فعال ہونے کا مطلب سیاسی کوششوں کا خاتمہ نہیں ہے: فرانس appeared first on SachKhabrain.

]]>
سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ٹرائیکا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے 30 دن کی مہلت کا استعمال کرنے کے خواہاں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری اقدامات کو مزید بگڑنے نہیں دینا چاہیے۔ ایران پر پابندیاں بحال کرنے کا فیصلہ سفارتی کوششوں کے خاتمے کا اشارہ نہیں ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ نے بھی زور دیا کہ ایران کو فی الوقت بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے اور یورپ کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر کاربند رہنا چاہیے۔
روئٹرز کے مطابق، یورپی ٹرائیکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں اعلان کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ‘ٹریگر میکانزم’ فعال کر رہے ہیں تاکہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کی جا سکیں۔
روئٹرز کے دعوے کے مطابق، جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے سلامتی کونسل کے نام ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ تہران پر پابندیاں بحال کرنے کی اکتوبر کے وسط میں ختم ہونے والی صلاحیت سے پہلے ایران کے خلاف سنیپ بیک میکانزم فعال کر لیا جائے۔

The post "ٹرگر میکانزم” کے فعال ہونے کا مطلب سیاسی کوششوں کا خاتمہ نہیں ہے: فرانس appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/%d9%b9%d8%b1%da%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%a9%d8%a7%d9%86%d8%b2%d9%85-%da%a9%db%92-%d9%81%d8%b9%d8%a7%d9%84-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b7%d9%84%d8%a8-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3/feed/ 0
آئی اے ای اے اور اسرائیلی حملہ؛رافائل گروسی کی دوہری پالیسی  https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/the-iaea-and-the-israeli-attack-rafael-grossis-dual-policy/ https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/the-iaea-and-the-israeli-attack-rafael-grossis-dual-policy/#respond Tue, 08 Jul 2025 08:45:10 +0000 https://sachkhabrain.com/?p=131386 سچ خبریں:آئی اے ای اے پر الزام کہ وہ اسرائیل کے ایٹمی حملے اور فلسطین و ایران سے متعلق دوہری معیار پر عمل پیرا ہے،رافائل گروسی کے بیان اور مغربی دباؤ کے سائے میں ایٹمی اپارتھائیڈ کے نفاذ پر عالمی تنقید۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اپنے دوہرے معیار کی وجہ […]

The post آئی اے ای اے اور اسرائیلی حملہ؛رافائل گروسی کی دوہری پالیسی  appeared first on SachKhabrain.

]]>

سچ خبریں:آئی اے ای اے پر الزام کہ وہ اسرائیل کے ایٹمی حملے اور فلسطین و ایران سے متعلق دوہری معیار پر عمل پیرا ہے،رافائل گروسی کے بیان اور مغربی دباؤ کے سائے میں ایٹمی اپارتھائیڈ کے نفاذ پر عالمی تنقید۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اپنے دوہرے معیار کی وجہ سے نہ صرف عالمی سلامتی کے تحفظ میں ناکام ہے، بلکہ ایک نسل پرستانہ ایٹمی اپارتھائیڈ سسٹم کے نفاذ کا آلہ بن چکی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر مسلسل حملے، جو امریکہ کی مکمل ہم آہنگی اور براہ راست شمولیت کے ساتھ جاری ہیں، نے ایٹمی پھیلاؤ کی روک تھام اور آئی اے ای اے کے کردار پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
یہ جنگ واضح کرتی ہے کہ این پی ٹی جیسے معاہدے دراصل مغربی تسلط کو برقرار رکھنے اور ترقی پذیر ممالک کو ایٹمی علوم و ٹیکنالوجی سے دور رکھنے کا ہتھیار ہیں، جس سے مغربی سامراجی طاقتوں کی اجارہ داری کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔
آئی اے ای اے اور اس کی گورننگ باڈی نے 12 روزہ جنگ سے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی روکنے اور ایجنسی کے انسپکٹروں کو سہولت فراہم کرنے میں اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔
اسی قرارداد کے چند گھنٹے بعد اسرائیل جو خطے میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والا واحد ملک ہے اور این پی ٹی کا رکن بھی نہیں ،نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، حالانکہ ایران آئی اے ای اے کا رکن ہے۔
یہ رویہ واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آئی اے ای اے اسرائیل کی جارحیت کو جواز فراہم کرتی ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کی اجارہ داری اور دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے خطرے کو قانونی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے، رافائل گروسی کی اسرائیلی حملے کے بعد صرف ‘گہری تشویش’ کے اظہار پر اکتفا کرنا بھی اسی تعصب کا ثبوت ہے۔
آئرش مصنف ڈیلان ایوانز کے مطابق، آئی اے ای اے کو کبھی بھی غیر جانبدار ادارہ قرار نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ اس کی پالیسیاں مکمل طور پر مغربی طاقتوں، خصوصاً امریکہ کے زیر اثر ہیں، جو ایجنسی کے فیصلوں پر سفارتی دباؤ ڈالتا ہے۔
آئی اے ای اے ایران کے خلاف متعصبانہ رویہ اپناتی ہے اور اکثر مغربی، اسرائیلی اور امریکی بیانیے کو دہراتی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں یہ ایجنسی ایران کے خلاف پانچ قراردادیں منظور کر چکی ہے۔
ایوانز کے مطابق، گزشتہ دو دہائیوں میں آئی اے ای اے نے اسرائیل کے جوہری پروگرام کے خلاف ایک بھی قرارداد جاری نہیں کی، باوجود اس کے کہ اسرائیل این پی ٹی کا رکن نہیں اور اس کی ایٹمی تنصیبات ایجنسی کے کنٹرول سے باہر ہیں۔
سن 2018 میں اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایران کے ایٹمی آرکائیو سے متعلق کچھ معلومات آئی اے ای اے کو دی ہیں، جس کے بعد ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر مزید شبہات پیدا ہوئے اور معائنوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ آئی اے ای اے نے یہ معلومات، اسرائیل کی طرف سے جو نہ صرف این پی ٹی کا رکن نہیں بلکہ ایٹمی ہتھیار بھی رکھتا ہے ،قبول کر کے اپنی غیرجانبداری کو مشکوک کر دیا۔
وکی لیکس کے مطابق، 2010 میں سامنے آنے والے ٹیلیگرامز میں انکشاف ہوا کہ سابق آئی اے ای اے سربراہ یوکیو آمانو (2009 تا 2019) امریکی پالیسیوں کے حامی تھے اور ایران کے حساس مقامات کی معلومات مغربی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کو فراہم کی گئی۔
ایوانز کے مطابق، ایران پر سخت عالمی پابندیاں عائد کی گئیں، باوجود اس کے کہ اس کے ایٹمی پروگرام کی خطرناک نوعیت کے کوئی واضح ثبوت نہیں، جبکہ اسرائیل پر نہ کوئی بین الاقوامی دباؤ ہے نہ ہی اسے این پی ٹی میں شامل ہونے یا ایٹمی تنصیبات کے معائنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
امریکہ نے بھی ہمیشہ آئی اے ای اے اور اقوام متحدہ کو اسرائیلی ایٹمی سرگرمیوں کی مذمت سے روکے رکھا ہے، حالانکہ مردخائی وانونو جیسے سابق اسرائیلی سائنسدان نے 80ء کی دہائی میں اسرائیلی ایٹمی ہتھیاروں کے متعلق انکشافات کیے تھے۔
ایوانز نے اس منافقانہ رویے کو ‘ایٹمی اپارتھائیڈ’ قرار دیتے ہوئے اس دوغلے معیار کی شدید مذمت کی، جو عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے۔
کالم کے آخر میں ایوانز لکھتے ہیں کہ آئی اے ای اے کا رویہ واضح کرتا ہے کہ بین الاقوامی ادارے مغرب کے اسٹریٹجک ہتھیار بن چکے ہیں، تاکہ سامراجی منصوبے آگے بڑھائے جا سکیں۔
اس منطق کے تحت، اگر آپ امریکہ کے دوست ہیں تو آپ بغیر کسی سزا کے ایٹمی ہتھیار بنا سکتے ہیں، لیکن اگر آپ امریکہ کے مخالف ہیں تو آپ کو پرامن جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی کی بھی اجازت نہیں۔
 یہ نظام اصل میں روک تھام نہیں بلکہ طاقتوروں کے تسلط کو قانونی جواز دینے کے لیے ہے۔ یوں، آئی اے ای اے نہ صرف عالمی سلامتی کی محافظ نہیں، بلکہ ایٹمی اپارتھائیڈ اور نسلی امتیاز کے نظام کے نفاذ کا ذریعہ ہے۔

The post آئی اے ای اے اور اسرائیلی حملہ؛رافائل گروسی کی دوہری پالیسی  appeared first on SachKhabrain.

]]>
https://sachkhabrain.com/%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7/the-iaea-and-the-israeli-attack-rafael-grossis-dual-policy/feed/ 0