”یو اے پی اے“کا بے دریغ استعمال جمہوریت کی بنیادوں کو تباہ کر رہا ہے، رپورٹ

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نہ صرف انفرادی آزادیوں کو دبا رہا ہے بلکہ منظم طریقے سے صحافیوں، محققین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانونی ”یو اے پی اے “ کا استعمال کر کے جمہوریت کی بنیادوں کو بھی تباہ کر رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ” بھارتی ویب پورٹل ”دی وائر“ نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے لکھاکشمیری صحافی، محقق اور انسانی حقوق کے محافظ عرفان معراج کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے کی پاداش میں ”یو اے پی اے “ کے تحت قید کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی دلی کے بیانیے کو چیلنج کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کیطرف سے لوگوں پر کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

عرفان معراج کو20 مارچ 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر” یو اے پی اے“ لاگو کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ معراج کی گرفتاری بنیادی قانونی اصولوں اور آئینی حقوق کی پریشان کن صورتحال کو ظاہر کر رہی ہے اورحقیقت یہ ہے کہ ان کی گرفتاری کسی فرد کے قانونی اور آئینی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے واضح طور کہہ رکھا ہے کہ کسی بھی شخص کو اسکی گرفتاری کی وجوہات تحریری طور پر بنانا ضروری ہے لیکن حکام عدالت عظمی کے اس حکم کوخاطر میں نہیں لا رہے ہیں ۔ گرفتار ی کی وجوہات جانے بغیر معراج جیسے ملزمان کے لیے اپنا دفاع کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو پاتے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ معراج کو ابتدا میں فرد جرم عائد کیے بغیر چھ ماہ تک حراست میں رکھا گیا تھا اور اب ان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا اور وہ دو سال سے زائد عرصے سے قید میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہمارے پاس مزاحمتی تحریکیں ہیں، غیر ملکی ایجنٹ نہیں:عمان

🗓️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اسرائیلی حکومت کے حملوں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

🗓️ 9 جنوری 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے

ایران اور سعودی عرب کے موضوع پر امریکی صیہونی اجلاس

🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام سعودی عرب

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں کمی

🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں

حزب اللہ ہمیشہ رہے گی: نبیہ بری

🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اس بات پر

چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے حوالے سے جدید تحقیق

🗓️ 28 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں)خلائی تحقیقاتی ماہرین نے چاند پر نظر آنے والے دھبوں کے

حماس جامع جنگ بندی کی تجویز کا حامی

🗓️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور دیا

سعودی عرب اور امارات کو یمن پر اجلاس منعقد کرنے کا کوئی حق نہیں: صنعا

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:   خلیج تعاون کونسل کے بعض عرب حکام نے منگل کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے