کل جماعتی حریت کانفرنس کی گستاخانہ واقعے کی مذمت، مجرم طالب علم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حر یت کانفرنس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں پیش آنے والے گستاخانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی مسلمان ایسے فعل کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔

سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایک غیر مقامی ہندو طالب علم نے پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں گستاخانہ خاکے سوشل میڈیا پر اب لوڈ کیے تھے۔ واقعے کے خلاف گزشتہ روز کالج کے طلباءاور ڈاکٹروں نے زبردست مظاہرہ کیا اور مجرم طالب علم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند رہنما مولوی بشیر احمدعرفانی ،محمدیوسف نقاش، مولانا مصعب ندوی، فریدہ بہن جی امتیاز ریشی، عبدالصمد انقلابی،فیاض حسین جعفری ،سبط شبیر قمی اور حفضہ بانونے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ توہین آمیز واقعے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں، ایس واقعات مسلمانوں کیلئے کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی تعظیم و تکریم ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،اس طرح کی گستاخانہ حرکات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی ہندوتوا حکومت کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو آئے روز ایک سوچے سمجھے منصبوبے کے تحت مجروح کرنے کی کوششیں کررہی ہے ، بی جے پی حکومت نے مسلم دشمنی میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کبھی مساجد کے تالے لگائے جاتے ہیں اور کئی کئی مہینوں مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ، کبھی مذہبی اجتماعات پر پابندی لگا دی جاتی ہے اور کبھی عید قربان کے موقعے پر جانوروں کی قربانی پر پابندی لگا دی جاتی ہے جو دینی معاملات میںصریح مداخلت ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ دوسری طرف مقبوضہ علاقے میں ہندوﺅں کو اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی کھلی آزادی حاصل ہے، امرناتھ یاترا کیلئے ہربرس مقبوضہ وادی میں آنے والے لاکھوں بھارتی ہندویاتریوں کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جاتی ہیں ۔

انہوں نے قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مجرم طالب علم کو فوری طور پر گرفتار کرکے اسے قرار وقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گستاخانہ حرکت کی جرات نہ کر سکے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیاںکے صدر آغا سید حسن موسوی الصفوی نے بھی سرینگر میں ایک بیان میں گستاخانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان سائبر جنگ پس پردہ جاری ہے: صیہونی اہلکار

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ میر

ہماری فوجی صلاحیت بہت سے عرب ممالک سے برتر ہے: انصاراللہ

?️ 29 جون 2022سچ خبریں:  یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین

صیہونی انتہا پسندوں کی مسجد الاقصی میں کنیسہ بنانے کی کوششیں تیز

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:صیہونی انتہا پسند شخصیات کی جانب سے مسجد الاقصی کے اندر

جولانی عناصر کے دمشق اور مذہبی مقامات پر حملے

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے

یوکرین کی پیش رفت | ٹرمپ نے روس سے نمٹنے کے لیے اچانک حکمت عملی تبدیل کر دی

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی روس سے لڑائی کو فوری طور پر ختم

وفاقی وزیر نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیجوا دیا

?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے

شہید کے قتل کی سب سے کم قیمت امریکہ کا مغربی ایشیا سے انخلاء

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:   حزب اللہ عراق کے سکریٹری جنرل ابو حسین الحمیدوی نے

ایران کے خلاف جنگ پر امریکی لاگت

?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ کی فوجی کارروائیوں کی لاگت مسلسل بڑھتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے