?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے معروف آزادی پسند رہنماء محمد مقبول بٹ اور دیگر شہداء کے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری بروز منگل کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں اورتنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں وسیم احمد میر اور مکھن دین کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور بی جے پی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور خوف و دہشت کے موجودہ ماحول کی مذمت کی گئی ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں معروف آزادی پسند رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کیاگیا اور کشمیریوں سے انکے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت قتل عام ، ظالمانہ ہتھکنڈوں اور فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔
انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔اجلاس میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی افواج کے بدترین محاصرے میں زندگی بسر کرنے والے ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔
واضح رہے کہ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو11 فروری 1984 کو تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار اداکرنے پر نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھاکران کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کردیا تھا۔ محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013کو اسی جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت کو بھی جیل کے احاطے میں دفن کردیاگیاتھا۔


مشہور خبریں۔
ایرانی مذاکرات کے بارے میں سعودی عرب کا دعوی
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اپنے دعوؤں کا اعادہ
اپریل
غزہ میں حملہ آوروں کے لیے مزاحمت تیار
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سرکردہ رہنما خالد مشعل نے ترک ٹی وی چینل
نومبر
برطانوی پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر ڈالا سخت دباؤ
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے سیکرٹری خارجہ کو ایک
نومبر
پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف پر شہریوں کو انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ
?️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
اپریل
شرم الشیخ مذاکرات میں محتاط امید حماس اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ پلان پر شرم الشیخ مذاکرات کے ماحول سے واقف
اکتوبر
ٹویٹر کی جانب سے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف
?️ 15 جولائی 2021کیلی فورنیا( سچ خبریں)ٹویٹر نے صارفین کے ایک اور زبردست فیچر متعارف
جولائی
بغداد میں لگاتار تین خوفناک دھماکے
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کی انٹیلی جنس
جون
طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 14 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے
اپریل