کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں کی مذمت

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے کے طول وعرض میں بھارتی فورسز کی طرف سے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے جنہیں سفاک قابض فورسز آئے روز شہید کررہی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، انسانی حقوق کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ فوری طور پر علاقے میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں بند کرے اور بھارتی جیلوں میں نظر بند تمام کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو رہا کرے۔
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سرینگر میں کشمیری خواتین رہنمائوں یاسمین راجہ اور زمردہ حبیب کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ فوجیوں نے گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو ہراساں کیا اور گھر وںکے کاغذات اور ان رہنمائوں کی تنظیموں کے لیٹر ہیڈسمیت اہم دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے۔
بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے آج ضلع بارہمولہ کے علاقے کنزر میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارکئے گئے نوجوانوں کی شناخت خورشید احمد خان اور ریاض احمد خان کے ناموںسے ہوئی ہے۔
سینئر صحافی اورلندن میں قائم نیوز ایجنسی رائٹرز کے سابق بیورو چیف شیخ مشتاق کا گھر آج سرینگر میں آتشزدگی کے ایک مشتبہ واقعے میں جل کر خاکستر ہو گیا۔
نئی دہلی میں ہندوتوا کے ایک غنڈے نے چاقو سے حملہ کرکے ایک کشمیری طالبہ کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی طالبہ کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں جنگ زدہ علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین اور بچوں کی بحالی کے لیے ستمبر 1995میں خواتین کے بارے میںاقوام متحدہ کی چوتھی عالمی کانفرنس کی طرف سے منظورکردہ لائحہ عمل پرعملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تنازعے کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے سے امریکہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتوں کے طویل مدتی مفادات پورے نہیں ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف مراکشی باشندوں کے مظاہرے

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:مراکشی حکومت کےصیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے

امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس

جنوبی افریقہ نے اسرائیل کو کیسے ذلیل کیا؟

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ اور فلسطین نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل

سینٹ پیٹرزبرگ میں جنگی رپورٹر کے قتل پر روسی حکومت کا ردعمل

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سینٹ پیٹرزبرگ

2021 کی سب سے بڑی کامیابی نیتن یاہو کو ہٹانا تھا:گانٹز

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:  سیکڑوں بلیو اینڈ وائٹ کارکنوں کی شرکت کے دوران اسرائیلی

سرینگر میر واعظ مولوی محمد فاروق کی شہادت کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

?️ 17 مئی 2025  سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

کورونا کا قہر جاری، دارلحکومت میں 5 ہزار 497 بچے کورونا کا شکار

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اس

کرپشن میں ڈوبے امریکی صدور؛اب بائیڈن کی باری

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے نمائندے نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے