?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں ایک کشتی حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سری نگر کے مضافات نوگام گنڈ بل میں گزشتہ روز دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے سے چار بچوں سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ترجمان نے اس دلدوز حادثے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔
ترجمان نے صاحب ثروت لوگوں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی بھر پور مدد کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کا کام ایک طویل عرصے سے جاری ہے جسکا تاحال مکمل نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل نہ ہونے کی وجہ سے طلبا اور لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے دریا عبور کرنا پڑتا ہے اور اگر پل کی تعمیر بروقت مکمل کی گئی ہوتی تو اس المناک حادثے سے بچا جاسکتا تھا۔
دریں اثنا ء مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصراسلام نے کشی حادثے میں متعدد بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوںنے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما یاسمین راجہ نے بھی ایک بیان میں المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب قابض بھارتی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا۔


مشہور خبریں۔
عراق کا ریاض دمشق مفاہمت کا خیر مقدم
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور شام کے درمیان قریبی
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا دعوی
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب
ستمبر
آرمی چیف کی چین اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات
?️ 24 مارچ 2022 (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی
مارچ
حوثیوں کے خلاف ہمارے اسلحہ کے ذخائر ختم: امریکی وزیر
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: امریکی بحریہ کے وزیر جان فیلان نے کانگریس کے سامنے
مئی
صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے خطرناک منصوبوں کی منظوری کا کیا مطلب ہے؟
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ نے گذشتہ رات
مئی
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ
ستمبر
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب پر صیہونی حکومت کی تشویش اور شدید خطرے کا احساس
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے آئندہ دورہ سعودی عرب کی روشنی میں
مئی
نیوز ویک: امریکہ کے پاس یورپ سے انخلاء کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں : امریکی ہفت روزہ نیوز ویک نے لکھا ہے: واشنگٹن
مئی