کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہارتشویش

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں، ظالمانہ کارروائیوں اورمسلسل ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ امن اور آزادی پسند ممالک کا فرض ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے حال ہی میں کولگام اور کشتواڑ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کشمیریوں کو متحد ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کے منظور کردہ مسلم دشمن اوقاف بل پر اپنے غم و غصے کا اظہارکریں جس کا مقصد مسلمانوں پرپابندیاں لگانا، انہیں غلام بنانا اور مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا نہ صرف مسلمانوں بلکہ عیسائیوں، سکھوں، دلتوں، بودھوں اور دیگر تمام مذاہب اور برادریوں کے لئے بھی خطرہ ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں اور بھارت میںاقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جن کی زمینوں، جائیدادوں اور شناخت کو جارح اور قابض ہندوتوا حکومت نے فوجی طاقت اور ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے غصب کر رکھا ہے۔

حریت ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس کی انتظامیہ پرامن جدوجہدآزادی کو دبانے کے لیے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اورایک سازش کے تحت حریت قیادت اور نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کرانہیں جیلوں میں نظر بند کر رہی ہے تاکہ ان کے جذبہ آزادی کو توڑا جاسکے۔

تاہم حریت ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی حکومت اور اس کی ایجنسیاں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ حق خودارادیت سمیت کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے بھارت پر دبا ئوئوڈالیں جن کو نئی دہلی نے گزشتہ 78سال سے سلب کررکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

مسٹر بلنکن، کیا خون خون سے مختلف ہے؟: یمنی اہلکار

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ

صیہونیوں کا حماس کی صلاحیت کا اعتراف

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ٹیلی ویژن نے زیر زمین سرنگیں بنانے میں

فلسطینی قوم کو نسل کشی کے سامنے تنہا چھوڑ دیا گیا: حماس کے سینئر رہنما

?️ 28 اگست 2026سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن غازی حمد نے غزہ

پاکستان کے ایٹمی تجربے کے ۲۸ سال بعد بھی برصغیر جوہری تصادم کے خطرے میں

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:پاکستان کے ایٹمی تجربے کو 28 سال مکمل ہونے کے باوجود

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

سانحہ سیالکوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے:وزیر خارجہ

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

مغربی کنارے میں صہیونی حملے میں ایک شہید اور چھ زخمی

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:  شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق جب صیہونیوں کی فلسطینی نوجوانوں

اقوام متحدہ کی عراقی انتخابات کی حمایت کا اعلان

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں قبل از وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے