کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پراظہار تشویش

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت 1947سے کشمیری عوام کے عزم کو توڑنے اور ان کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے جہاں اس کے فوجی بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بلکہ جنگی جرائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے فرقہ پرست ہندو تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے اپنے وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے اور اس کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن پسند اور آزادی پسند کشمیریوں نے ہمیشہ بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کا راستہ اختیارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ مکمل کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکام نے پوری حریت قیادت کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ ہزاروں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)سمیت کالے قوانین کے تحت غیر قانونی طور پر نظر بند کیا گیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازشوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کی غرض سے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا

دمشق عالمی بحرانوں کے اثرات سے محفوظ نہیں : شامی وزیر اقتصادیات

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور خارجہ تجارت نے اس بات

میانمار کی باغی فوج کا بے گناہ لوگوں کے خلاف شدید کریک ڈاؤن، 80 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا

?️ 12 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے ملک میں

سینیٹ الیکشن سیاستدانوں کی خریدو فروخت کی منڈی ،عمران خان

?️ 19 فروری 2021اٹک (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات ہونے کے لئے تیار ہے ادھر حکومت

سردار رادان: دشمن لازمی طور پر مزاحمت کی طاقت کو سمجھ لے گا

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے اعلیٰ پولیس کمانڈر نے اسلامی انقلاب کے شہید

روس ڈون باس کی طرف بڑھ رہا ہے: زیلینسکی

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج جمعرات کو کہا

فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 8 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر

امریکی وزیر خارجہ کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے:امریکی سینیٹرز

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ کے افغانستان سے غیر ذمہ دارانہ انخلا اور واشنگٹن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے