?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے گزشتہ 75 برس سے زائد عرصے کے دوران مثالی قربانیاں دی ہیں اور وہ اپنا یہ حق ہر قیمت پر حاصل کر کے رہیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کا انتظار کر رہے ہیں جس کی انہیں اقوام متحدہ نے سات دہائیوں قبل اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے ضمانت دی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طرف خود کو دنیا کا سب سے بڑاجمہوری ملک گردانتا ہے جبکہ دوسری طرف اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے وطن پر بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور صرف اپنا حق خودارادیت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں اورغیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتی اور وہ حق خودارادیت کے مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت یکطرفہ طو رپر ہرگزتبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت ایک طرف خود کو دنیا کا سب سے بڑاجمہوری ملک گردانتا ہے جبکہ دوسری طرف اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور اقوام کی ذمہ دادی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
اسحاق ڈار کے آتے ہی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا انکشاف
?️ 3 اکتوبر 2022کراچی (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء کے رہنماء اسحاق ڈار کے بطور وزیر
اکتوبر
شوکت ترین سمیت 4 امیدوار کے کاغذات جمع
?️ 3 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر
دسمبر
عراقی آئین امریکہ کی مرضی کے مطابق بنا ہوا ہے: ایاد علاوی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: عراق کے سابق وزیر اعظم ایاد علاوی نے عراق میں
اپریل
پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے امید واروں کے لسٹ جاری کر دی
?️ 12 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے
فروری
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام
مئی
امریکی جنگی طیاروں کی مشرقی شام پر بمباری
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: شامی ذرائع نے ہفتے کی رات مشرقی شام میں ہونے
مئی
مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا
?️ 11 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
اکتوبر
عرب لیگ ناقابل اصلاح ہے ،اس پر امریکہ کا بہت اثر ہے:یمن
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ
مئی