کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے زائدعرصے سے بھارت کے جابرانہ چنگل سے اپنے وطن کی آزادی اور انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد میں بھارتی مظالم برداشت کررہے ہیں۔

میڈیا  کے مطابق اکتوبر 1947میں سرینگر میں بھارتی فوج کی آمد کے بعد سے علاقہ ہنگامہ آرائی اور مشکلات کا شکار ہے جبکہ مودی حکومت نے خاص طور پر اگست 2019کے بعد جب بھارت نے یکطرفہ طور پرعلاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی ،اختلاف رائے کو دبانے کے لئے اپنے کریک ڈائون کو تیزکردیا ہے۔مودی کے تحت کشمیریوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے جو اس کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں پربھارتی فورسز وحشیانہ مظالم ڈھارہی رہی ہیں،قابض حکومت نے شہریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔اپنے حقوق کی منظم خلاف ورزی کے باوجود کشمیری اپنی مزاحمت پر ثابت قدم ہیں اور بھارتی فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار ی ہیں۔ ان کے پاس اپنے پیدائشی حق اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں روزمرہ کی زندگی ظلم اور خونریزی سے عبارت ہے، کشمیریوں کو مودی حکومت کے جابرانہ اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی سے مظالم جاری رکھنے کے لئے بھارتی حکومت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جس سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ انصاف کے اصولوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں خونریزی کے خاتمے اور امن کی بحالی کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

مشہور خبریں۔

کواڈ اجلاس اور چین کو گھیرنے کی امریکی کوشش

?️ 12 مارچ 2021(سچ خبریں) امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعے کو جاپان، بھارت اور

پنجاب میں سیلاب کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا، این ڈی ایم اے

?️ 26 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے

فلسطینیوں کو مارو اور مزے کرو!؛صیہونی جنرل کا فوجیوں سے خطاب

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی جنرل جنرل ابینوعم امونه نے صیہونی فوجیوں کے ایک اجتماع

روہنگیا مسلمانوں کا فیس بک کے خلاف 150 بلین ڈالر کا مقدمہ

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کے روہنگیا مسلمانوں نے نسلی اقلیت کے خلاف تشدد پھیلانے

پینٹاگون میں برطرفیوں کی لہر کے پس منظر میں فوجی نافرمانی اور سیاسی صفایا

?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں:ایران کے مقابلے میں امریکی ناکامیوں کے بعد پینٹاگون میں تجربہ

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے مقامی بینکوں سے قرض لینے کی اجازت مل گئی

?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو

امریکہ بن سلمان کو ہٹانا چاہتا ہے:سابق صیہونی وزیر

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر انصاف نے دعوی کیا کہ جو بائیڈن نے

پچھلے 24 گھنٹوں میں یمن کے الحدیدہ صوبے میں سعودی اتحاد کی 243 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ الحدیدہ صوبے میں گذشتہ چوبیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے