?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی قوانین کے مطابق بھارتی جارحیت کا ایک موثر جواب دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کیے اور رات کی تاریکی میں حملہ کر کے معصوم بچوں سمیت کئی پاکستانی شہریوںکو شہید کیا ۔ا نہوںنے کہا کہ بھارت شہریوں کے قتل عام کو چھپانے کے لیے دہشتگرد کیمپوں کا بے بنیاد دعوی کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت گزشتہ 77برس سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور اس نے اب تک آزادی کے مطالبے کی پاداش میں 5لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست2019 میں مقوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں پر ایک سنگین وار کیااور اب وہ علاقے میں بندوق کی نوک پر قائم کی جانے والی خاموشی کو انتہائی ڈھٹائی اور بے شرمی سے امن کا نام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو رد کیاہے اور وہ جموں وکشمیر کو بدستور ایک متنازعہ خطہ مانتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی بٹ دھرمی اور غرور وتکبر کی وجہ سے اس خطے پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیںاور اگر وہ خطے میں امن اور اپنے کروڑوں شہریوں کی بہتری چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو طاقت کے بل پر ساتھ رکھنے اور خطے پر اپنی بالا دستی قائم کرنے کی پالیسی فوری ترک کر ے ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور اٹوٹ انگ کی بھارتی رٹ اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتی ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں دیر پاامن و ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ا قوام متحدہ آگے آئے اور جموں وکشمیر کے بارے میں اپنی کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔


مشہور خبریں۔
مارشل پلان سے لے کر عالمی تعلیمی اداروں تک، مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ کا نیا انداز
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ نے مارشل پلان، این جی اوز، تعلیمی اداروں اور
مئی
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کا انتفاضہ شروع
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے اتتفاضہ شروع کرنے کا اعلان
فروری
سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں۔ چیئرمین سینیٹ
?️ 3 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ
ستمبر
بائیڈن نے ایران کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت نہیں کی: امریکی سینیٹر
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: فاکس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سخت گیر
جولائی
جوزف عون اور نواف سلام کے ہاتھ میں امریکہ اور اسرائیل کا نٹ خول
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: جبکہ امریکیوں نے وعدہ کیا تھا کہ لبنانی حکومت میں
اگست
سعودی عرب کا صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کے ردعمل
جنوری
فوجی عدالتوں میں 102 افراد کا ٹرائل کیا جارہا ہے، حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا
?️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل شروع
اکتوبر
برطانیہ صیہونی انتہاپسند وزراء کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی
اکتوبر