?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا ردعمل آگیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں نے راحت کا احساس کیا اور بہت سے لوگوں نے مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کے لیے دعائیں کیں۔
سری نگر کی رہائشی 25 سالہ رومیسہ خان نے کہا کہ ’میں اس بارے میں بہت پریشان تھی کہ کیا ہورہا ہے، اتنی جانوں کے ضیاع کے بعد یہ سب سے دانشمندانہ فیصلہ ہے، ہم امن اور ان تمام دشمنیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ٹریول ایجنسی کے شعبے سے وابستہ فردوس احمد شیخ نے کہا کہ میرا خوف صرف یہ ہے کہ مستقبل میں معاملات پھر سے بڑھ سکتے ہیں، ان ممالک کو مل بیٹھ کر کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے، میری دعا ہے کہ ہمارے بچوں کو دوبارہ ایسا وقت نہ دیکھنا پڑے۔
مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ خدا نے ہم پر مہربانی کی ہے۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر نافذ العمل ہوگیا ہے، پاکستان نے واضح کہا تھا کہ بھارت رکے گا تو ہم بھی جواب نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت جاری رکھی جس کا ہم نے بھی مؤثر جواب دیا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی حالت زار
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: بنیامین نیتن یاہو نے مزاحمتی میزائلوں کی بارش کے سلسلہ
اکتوبر
ہر روز حماس کے ایک ممتاز قیدی کو پھانسی دی جانی چاہیے!: بن گوئر
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اٹمر بن گویر نے اعلان کیا کہ
دسمبر
امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو
مارچ
صیہونی حکومت پولیس میں استعفوں کی وجہ ؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
اعظم سواتی ای سی پی کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی جنہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان
نومبر
والد اپنی بیوی کیلئے لبرل اور بیٹیوں کیلئے سخت قدامت پسند تھے، اسما عباس
?️ 17 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ ان
مارچ
چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات ہوسکتے ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عام
ستمبر
مشرق وسطیٰ کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اس بات
اکتوبر