?️
نئی دلی: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھارتی حکومت کی طرف سے جاری سیاسی ناانصافیوں پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق نعیم احمد خان نے تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ بھارتی قابض افواج کو مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین کے تحت مقبوضہ علاقے میں سنگین جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مکمل استثنیٰ حاصل ہے ۔انہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے خاص طور پر 5 اگست 2019 کے بعدپبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کے وحشیانہ استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کے اس طرز عمل نے مقبوضہ کشمیر کو مزیدغیر یقینی صورتحال کی جانب دھکیل دیاہے۔
نعیم خان نے بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے بے دریغ استعمال کی بھی مذمت کی جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں جمہوری اختلاف کیلئے گنجائش بالکل ختم ہو گئی ہے ۔حریت رہنما نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لوگوں کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاست دانوں، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عام عوام کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیا جاتا ہے جو بنیادی حقوق اور آزادیوں سے مکمل طورپر محروم ہیں۔نعیم خان نے واضح کیاکہ
جو لوگ بولنے کی جرات کرتے ہیں انہیں بغاوت کے قوانین کے تحت قید کے ذریعے غیر معینہ مدت کے لیے خاموش کر دیا جاتا ہے۔نعیم خان نے عالمی برادری خصوصا بااثر حکومتوں پر زوردیاکہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لیں اور کشمیریوں کوبھارتی مظالم سے نجات دلائیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔


مشہور خبریں۔
فلسطین میں غاصب حکومت کے 75 سال مکمل
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:سانحہ نکبت اور جعلی اسرائیلی حکومت کے قیام کی 75 ویں
اگست
ایرانی میزائلوں کے سامنے ہمارا دفاعی نظام ناکارہ ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعتراف کیا
جون
پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
?️ 1 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
مارچ
عرب لیگ کی صیہونیوں کو دھمکی
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی
جون
ڈیرہ اسمٰعیل خان: گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے قافلے پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی
?️ 13 نومبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں
نومبر
پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی
?️ 21 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی۔نجی
جنوری
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری
کیا صیہونی دوبارہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب غزہ
دسمبر