?️
سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو تحریک آزادی سے وابستگی کی وجہ سے ان کے گھروں اور دیگر املاک کو ضبط کرکے انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت نے اپنی تازہ ترین کارروائی میں ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے نورپورہ میں آزادی پسند کارکن فیروز گنائی کی ایک کنال اور 15مرلے پر مشتمل باغات کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔ انکی یہ جائیداد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کے تحت انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں ضبط کی گئی۔ بھارتی حکام پہلے ہی سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ کوارٹرز اور مقبوضہ علاقے بھر میں جماعت اسلامی سمیت حریت رہنماو¿ں اور تنظیموں کے سینکڑوں مکانات اور دیگر جائیدادیں ضبط کر چکے ہیں۔ قابض انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں کئی رہائشی مکانات، دکانیں، شاپنگ پلازے اور دیگر املاک بھی مسمار کرچکی ہے۔
دریں اثنا، غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں شہدائے بیج بہاڑہ کو ان کی برسی کے موقع پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کئے گئے قتل عام کے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا اپنا مطالبہ دہرایا۔ بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 1993 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کیا تھا جب وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے درگاہ حضرت بل سری نگر کے محاصرے کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ محبوبہ مفتی اور پی ڈی پی کے کارکنان سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر جمع ہوئے اورشہر کے مرکزی علاقے لال چوک کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھارتی پولیس نے جنرل پوسٹ آفس کے قریب روک دیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے جبکہ محبوبہ مفتی فلسطینی پرچم اٹھائے نظر آئیں۔
انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کو بار بار تھانوں میں طلب کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ آغا منتظر الموسوی سمیت انجمن شرعی شیعیان کے درجنوں ارکان کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 13 اکتوبر کو بڈگام میں احتجاجی مارچ کرنے پر مسلسل تھانوں میں بلایا جا رہا ہے۔
ادھر نریندر مودی کی مسلط کردہ کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سرینگرکے لال چوک میں ہندو دیوتا ہنومان کی تعریف میں بھجن” ہنومان چالیسہ“ کا اہتمام کیا۔ اس مقصد کے لیے بھارت سے بڑی تعداد میں ہندوﺅں کو لایاگیاتھا۔
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں میڈیا کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ علاقے میں کارٹونسٹ بھی حکومت کے بارے میں کارٹون بنانے سے ڈرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی سے
مارچ
وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع
?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ،
مارچ
حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ
?️ 1 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر
جون
عالمی تنہائی کے سائے میں اسرائیل کا بولیویا سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوشش
?️ 21 اکتوبر 2025عالمی تنہائی کے سائے میں اسرائیل کا بولیویا سے سفارتی تعلقات کی
اکتوبر
شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سیاسی تحفظات ایک طرف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے شام
فروری
امریکہ اب اسرائیل کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت
اکتوبر
وفاقی حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت
اکتوبر
وزیر داخلہ کا اہم انکشاف، گوادر اور کوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف
ستمبر