مودی حکومت بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی سنگین زمینی صورتحال کو چھپا نہیں سکتی

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائئی بھارتی حکومت اپنے جانبدار میڈیا کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو چھپا نہیں سکتی۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، خادم حسین، سبط شبیر قمی، محمد یاسین عطائی، ڈاکٹر مصعب، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر مسلم لیگ نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت اپنی پروپیگنڈا مشینری کا استعمال کرکے اور مقبوضہ علاقے میں نام نہاد امن اور ترقی کی جعلی رپورٹیں شائع کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان مذموم اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد مودی حکومت دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ 5 اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور اس کے بعد بھارتی حکومت کے دیگر ظالمانہ اقدامات نے کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اورجنوبی ایشیاء کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال کو مزید گھمبیر کر دیا ہے۔

انہوں نے افسوس ظاہرکیاکہ بھارت نے خوف کا ماحول پیدا کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے اور 5 اگست 2019 اوراسکے بعد بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیرمیں تمام شعبہ زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں ۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سوال کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں امن اور ترقی کیسے ہو سکتی ہے جب یہ دنیا کا سب سے بڑا قابض فوجیوں کی تعیناتی والا علاقہ بن چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ کوئی بھی سمجھدار سرمایہ کار مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں کیونکہ مقبوضہ علاقہ خطے میں ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ بن چکاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری ترقی کا مطالبہ نہیں کرتے بلکہ ان کا اولین مطالبہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کا انعقاد ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام امن اور ترقی کے خلاف نہیں ہیں لیکن بھارتی غلامی کے طوق کو توڑنا ان کا اولین مقصد ہے۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کو حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور وہ وحشیانہ فوجی طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے ہی منسلک ہے ۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں صہیونی ریاست کی جارحیت میں شدت؛ شہریوں کی بڑے پیمانے پر شہادتیں

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی افواج نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف

بن سلمان کے کیوب پروجیکٹ کو درپیش چیلنجز

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی ان ان نے اپنی ایک رپورٹ میں

حماس اور اسلامی جہاد نے صہیونی آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی

?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں: فلسطینی تحریکوں حماس اور اسلامی جہاد نے کہا کہ آبادکار

آپریشن "وعدہ صادق3” اور خطے کے اسٹریٹجک مساوات میں تبدیلی

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: لبنان کے المنار نیوز نیٹ ورک نے ایک نوٹ میں

بائیڈن کے دورے کا مشرق وسطیٰ میں نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے: اسرائیلی میڈیا

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:   صہیونی میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے

حماس اور حزب اللہ کے حکام نے بیروت میں ملاقات کی

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: حماس کے عرب اسلامی تعلقات کے سربراہ خلیل الحیات کی قیادت

صہیونی  یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط

?️ 11 ستمبر 2025صہیونی  یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط یمن کی

پاکستان میں 80زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 26زبانیں گمنام ہو رہی ہیں:مریم اورنگزیب

?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے