?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پرسخت تشویش ظاہر کی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پاک چائنہ فرینڈ شپ میں انسانی حقوق سے متعلق ایک تصویری نمائش میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری خاموش ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔مشعل ملک نے کہا کہ بھارت کشمیری حریت رہنماء محمد یاسین ملک کوجھوٹے پھانسی دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سروسز معطل ہیںاوربھارت عالمی مبصرین اور فیکٹ فائنڈنگ مشنز کومقبوضہ کشمیرآنے کی اجازت نہیں دے رہا۔
انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی میڈیا پر مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی ُکی کوئی خبر نہیں دی جاتی ہے ۔ مشعل ملک نے مزیدکہاکہ غزہ میں بچوں کے خلاف صہیونی افواج کے وحشیانہ اقدامات قابل مذمت ہیں اور دونوں مقبوضہ علاقے بچوں کے قبرستان بن چکے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری خاموش ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔مشعل ملک نے کہا کہ بھارت کشمیری حریت رہنماء محمد یاسین ملک کوجھوٹے پھانسی دینا چاہتا ہے
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی ہے اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانی چاہیے ۔ مشعل ملک نے کہا کہ ایک منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیاہے ،جس میں کشمیر اور فلسطین کاز کواجاگر کیا گیاہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی کو موسم گرما اضافہ بجلی ملے گی
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر
مارچ
ہم حزب اللہ کے ڈرون سے ہار گئے: عبرانی میڈیا
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے گزشتہ روز مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ
فروری
وزارت خارجہ کی ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے
اگست
25 ممالک برکس میں شامل ہونے کے لیے قطار میں
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روس میں جنوبی افریقہ کے سفیر Mzvokili Maktoka نے ایک انٹرویو
فروری
ٹرمپ کے عالمی نظم کو تہ و بالا کرنے والے اقدامات
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
عراقچی کے بیروت کے سفر کے پیغامات
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: النشرے لبنان ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں ایران کے
اکتوبر
صیہونی فوجی رہنماؤں کے سلسلہ وار استعفے؛ایرانی حملے کے آفٹرشاکس
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے حملوں اور ایرانی قونصل خانے پر حملے
اپریل
فتاح سپرسونک میزائل ایران کا جیت کا تمغہ تھا : الجزیرہ
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں الفتاح نامی
اکتوبر