?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی دورے کے دوران ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں چناب ریلوے پل کا افتتاح کریں گے جو 272کلومیٹر طویل اودھمپور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے ٹریک کا حصہ ہے ۔ وہ سرینگر کے لیے ایک خصوصی ٹرین کاافتتاح بھی کریں گے۔
نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل ہی قابض انتظامیہ نے سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں سمیت بھارتی فورسز کی اضافی نفری کو سرینگر ، بانیہال اور کٹرا سمیت اہم علاقوں میں تعینات کردیا ہے۔جموں ریجن میں بھی سکیورٹی کو مزید سخت کیاگیاہے جہاں نریندر مودی اہم میٹنگز کریں گے۔
سکیورٹی کی صورتحال پرکڑی نظر رکھنے کیلئے ایک کواآرڈی نیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ ڈرونز ریلوے ٹریک کے اہم حصوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
جموں سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر بھارتی پولیس افسر کے مطابق سینٹرل پیراملٹری فورسز کے تعاون سے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام حساس مقامات خاص طور پر جموں اور ریلوے ٹریک کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔
ایک اور بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ نریندرمودی کے دورے کے موقع پر ایک مربوط سیکورٹی گرڈ قائم کی گئی ہے، جس میں ٹریفک کنٹرول، فضائی نگرانی اور اہم مقامات پر کوئیک ری ایکشن ٹیموں اورنشانہ بازوں کی تعیناتی شامل ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تلاشی کی کارروائیاں بھی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے عسکری اور سیاسی لیڈروں کے اعلیٰ سطح کے دوروں کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو جاتاہے ۔ بھارتی قابض انتظامیہ دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کو ظاہر کرنے کیلئے کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر کے کشمیریوں کوگھروں میں محصور کر دیتی ہے ۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا منصوبہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
نواز شریف، مریم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 1 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف
اگست
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خوف و دہشت کا ماحول، حریت کانفرنس نے شدید مذمت کردی
?️ 21 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خوف و
اپریل
بشار اسد نے امریکہ کی بھی نہیں مانی: امریکی اخبار
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے بشار اسد کے ایران کے ساتھ تعاون
دسمبر
شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت
اگست
جنگ بندی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:20 جنوری سے جاری جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج
مارچ
بائیڈن مقبولیت میں کمی سے کانگریس کے ڈراؤنے خواب تک
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: بائیڈن انتظامیہ کی گزشتہ ہفتے لازمی ویکسینیشن آرڈر پاس کرنے
جنوری
عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے، ترجمان وزارت خارجہ
?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور
اپریل