مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسماری مہم کو فوری طور پر روکا جائے، متاثرین کو معاوضہ دیاجائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسماری مہم کو فوری طور پر روکنے اور متاثرہ افراد کو معاوضہ د ینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بورڈ کے سربراہ آکار پٹیل نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرینگر، بڈگام، اسلام آباد اور بارہمولہ سمیت مختلف اضلاع میں4فروری سے جاری مکانات اور کاروبار کی مسماری مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ یہ مہم بھارت کے زیر انتظام واحد مسلم اکثریتی خطے جموں و کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی ظالمانہ خلاف ورزیوں میں ایک اوراضافہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسماری مہم جبری بے دخلی کے مترادف ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت جس کا بھارت ایک فریق ہے، ہر ایک کو مناسب رہائش کا حق حاصل ہے اوراس کے تحت جبری بے دخلی پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جہاں جائز ہو، بے دخلی معقولیت اور اصولوں کے مطابق کی جانی چاہیے اور اس میں معقول اور مناسب نوٹس دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر قانونی مددکی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ متاثرین عدالتوں سے انصاف حاصل کرسکیں۔

آکار پٹیل نے کہاکہ بے دخلی کی وجہ سے کسی کو بھی بے گھر یا انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا شکار نہیں بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکام کو فوری طور پر مسماری مہم کو روکنا چاہیے اور جبری بے دخلی کے خلاف حفاظتی اقدامات کی یقینی بنانا چاہیے جس طرح بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات میں بیان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بغیر کسی امتیاز کے تمام متاثرہ افراد کو مناسب معاوضہ دیاجانا چاہیے ۔اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جبری بے دخلی کے متاثرین اس کا ازالہ کرسکیں اور ذمہ داروںکا احتساب کتاب کیا جائے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انسداد تجاوزات مہم کے نام پرلوگوں کے رہائشی مکانات اور دیگر املاک کو مسمار کیا ہے۔مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی اور ان کے پاس جائیدادوں کی ملکیت ثابت کرنے والی دستاویزات موجود ہیں لیکن قابض حکام نے انہیں گھروں پر بلڈوزر چلانے سے پہلے اپنے دعوے ثابت کرنے کا موقع نہیں دیا۔

مشہور خبریں۔

او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی

ایران بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے لیے ایک مثالی ملک: چینی اخبار 

🗓️ 16 فروری 2023سچ خبریں:آیت اللہ رئیسی جو مقامی وقت کے مطابق بیجنگ کے ہوائی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ

🗓️ 23 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی

ترکی میں داعش کے 30 مالی معاونین گرفتار

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیک وقت

گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کو امن و امان کی بہتری سے جوڑ دیا

🗓️ 28 جنوری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے انتخابات میں ممکنہ تاخیر کی طرف اشارہ

نصر اللہ نے جنوب لبنان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون گرایا:عطوان

🗓️ 2 اکتوبر 2021جمعرات کی سہ پہر لبنان میں حزب اللہ نے ایک بیان جاری

لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کیلئے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع

🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے

موہن میگزین چارلی ہیبڈو کی سائٹ پر ہیکر کا حملہ

🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:     یورپی میڈیا نے فرانسیسی ہتاک میگزین چارلی ہیبڈو کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے