معروف آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد آج سوپور کے علاقے بوٹنگو میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریبا90برس تھی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر بٹ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ۔ مرحوم نے فارسی ، اقتصادیات اور سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کی تھیں جبکہ انہوں نے فارسی میں ماسٹرز کیا تھا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔ وہ فارسی کے پروفیسر بھی رہے ۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں انہیں بطور پروفیسر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔

مرحوم 1987میں بننے والے آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد ” مسلم متحدہ محاذ“ میں بھی پیش پیش رہے۔بھارتی انتظامیہ نے1987کے مقبوضہ علاقے کے اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کے محاذ کے امیدوروں کو ہروادیا تھا۔ پروفسیر بٹ کو انتخابات کے بعد گرفتار کیا گیا اور وہ کئی ماہ تک جیل میں رہے۔ انہوںنے 1993میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔

پروفیسر بٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتے تھے اور اس مقصد کے لیے انکی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کل جماعتی کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پروفیسر بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔

مشہور خبریں۔

حریدی یہودیوں کی تل ابیب میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپیں

?️ 1 نومبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ

مصالحہ دار کھانوں کا صحت پر منفی اثرات، حیران کن تحقیق

?️ 8 فروری 2021واشنگٹن(سچ خبریں ) برصغیر ہند و پاک میں لوگ مصالحہ دار کھانا

چین کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:چین کا 133 مسافروں کو کومنگ سے گوانگ زو لے جانے

صیہونی حکومت کی پالیسیاں علاقائی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: لاوروف

?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوریشین سکیورٹی آرکیٹیکچر

یوکرین مغربی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ بن چکا ہے: ماسکو

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:پابندیوں کی فہرست میں 36 برطانوی افراد کے نام شامل کرنے

اربیل میں دھماکہ، علیحدگی پسند گروپوں کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملہ

?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں: عراق کے کردستان علاقے میں اربیل بین الاقوامی ہوائی اڈے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے

?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے

سینیٹ اجلاس: بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مذمتی قردارداد متفقہ طور پر منظور

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے