محمد یاسین ملک کو کوئی گزند پہنچی تواس کی تمام تر ذمہ داری مودی حکومت پر عائد ہوگی: لبریشن فرنٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تواس کی تمام تر ذمہ داری مودی حکومت پر عائد ہوگی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں محمد یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد یاسین ملک جیل میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ساڑھے پانچ سال کی قید تنہائی، طبی سہولیات کی عدم فراہمی، مسلسل ذہنی اذیت اورغیر انسانی رویے کی وجہ سے محمد یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے جو نہ صرف ان کے اہل خانہ اور جماعت بلکہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیابھر میں مقیم کشمیریوں کے لئے گہری تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر یاسین ملک کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو یکطرفہ اور غیرمنصفانہ انداز میں چلائے گئے ایک جھوٹے اورمن گھڑت مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اب مودی حکومت انہیں پھانسی دینے پر تلی ہوئی ہے جو فسطائیت کی انتہا ہے۔

رفیق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یاسین ملک کے ساتھ روا رکھا گیاغیر انسانی سلوک جس میں بالخصوص گزشتہ ایک سال سے شدت آئی ہے ،ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا یاسین ملک جیل حکام سے اپنی رہائی کا نہیں بلکہ بھارتی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق مناسب علاج و معالجے کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں جس کے لئے وہ گزشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل عدالتی احکامات کے باوجود اور گزشتہ احتجاج کے نتیجے میں جیل حکام نے انہیں علاج معالجے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ کل یوم شہدائے جموں کے موقع پر بھارت مخالف اور یاسین ملک کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں اور یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے7نومبرکو ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ سمیت مختلف ملکوں میںبھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے پریس کانفرنس میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے اقوام عالم بالخصوص انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپنے والد کی جان بچانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد پہلے ہی دل اور گردوں کے علاوہ کئی عارضوںمیں مبتلا ہیں اور اس بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ پریس کانفرنس میں تنظیم کے مرکزی وائس چیئرمین سلیم ہارون، ساجد صدیقی، خواجہ منظور احمد چشتی، سردار محمد انور خان اور عمران جہانگیر بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں موساد کا جاسوس گرفتار

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی (MET) نے حالیہ دنوں میں موساد

اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس

 ۷ اکتوبر کی کارروائی کے لیے فوج تیار نہیں تھی:صہیونی ریڈیو کا انکشاف

?️ 20 نومبر 2025  ۷ اکتوبر کی کارروائی کے لیے فوج تیار نہیں تھی:صہیونی ریڈیو

اسرائیلی بحریہ کے سابق کمانڈر: غزہ جنگ ڈیڈ لاک تک پہنچ گئی ہے۔ حماس ہتھیار نہیں ڈالے گی

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: جیسے ہی اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں

باہر جاکر بڑے شیر بنتے ہیں، سامنے آکر کوئی بات نہیں کرتا، چیف جسٹس

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترامیم کالعدم

صہیونی عوام کی حماس کے ساتھ معاہدے کی حمایت: تازہ ترین سروے

?️ 16 نومبر 2024 سچ خبریں:حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقبوضہ

صہیونی وزیرنے غزہ کے علاقے پر صیہونی بستیوں کے قیام کا کھلم کھلا اعلان کیا

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر خزانہ بیتزلال اسموٹریچ نے جو فلسطینیوں کے

شمالی غزہ پر صہیونی حملے میں حماس کے ترجمان کی شہادت

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے