?️
لہہ: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ میں جاری عوامی مظاہروں میں چار مظاہرین کی ہلاکت اور سوکے قریب زخمی ہونے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے عائد کرفیو کی وجہ سے خطے میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثرہواہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسافر ہوٹلوں تک محدود ہیں جبکہ بکنگ کینسل ہونے سے سیاحت کے شعبے سے وابستہ مقامی لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔لہہ اپیکس باڈی کی اپیل پر کی گئی ہڑتال کے دوران جھڑپوں کے بعد 24ستمبر کو عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں اور سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثرہوا ہے جو کہ خطے کے لیے ایک اہم اقتصادی لائف لائن ہے۔ موبائل انٹرنیٹ سروزسز بدستور معطل ہیں۔
مقامی ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعدسیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ایک ہوٹل مینیجر نے میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ ہفتے سے ایڈوانس بکنگ کی منسوخی کاسلسلہ جاری ہے اور انہیں سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ایک ٹرانسپورٹر رگزن دورجے نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ابھی تک پہلگام واقعہ کے اثرات سے پوری طرح نہیں نکل پایاہے کہ ایک بار پھر سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثرہورہاہے۔
علاقے میں محصور سیاحوں نے بھی سخت مایوسی کا اظہار کیاہے۔ تائیوان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح نے میڈیا کو بتایاہے کہ وہ پینگونگ جھیل دیکھنے آئی تھیں، لیکن میں کرنسی کا تبادلہ یا کھانا خریدنے سے بھی قاصر ہیں ،کیونکہ علاقے میں سب کچھ بند ہے۔مقامی ہوٹل مالکان نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ اگر حالات جلد معمو ل پر نہ آئے تو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ
?️ 1 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے
اپریل
بائیڈن نے آج اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے دستبرداری کا اعلان کیا
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن منگل کو
نومبر
اتحادیوں کا فیصلہ کن اجلاس
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ
مارچ
جو بائیڈن کے ڈاکٹرنے کہا کہ وہ صحیح ہے
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: جو بائیڈن کی کووِڈ 19 سے موت کے بارے میں سوشل
جولائی
اذان پر پابندی کا بل پیش کرنا بیت المقدس کو یہودیانے کی کوشش ہے: امام جمعہ مسجدالاقصی
?️ 4 جون 2026سچ خبریں:مسجدالاقصی کے امام جمعہ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ
جون
بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا
?️ 8 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
غزہ تباہی کے دہانے پر؛ 16,500 مریض انخلاء کے منتظر، اسرائیل نے طبی آلات کے داخلے پر پابندی لگا دی!
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ اور غزہ میں طبی ذرائع نے پٹی میں
دسمبر
پی ٹی آئی پر پابندی کے اغراض و مقاصد
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے چند ہفتے قبل قومی اسمبلی
جولائی