غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے 2 پاکستانیوں کو بھارتی حکام نے آزاد کشمیر واپس بھیج دیا

?️

کشمیر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے پونچھ ڈویژن کے عباس پور سیکٹر سے نادانستہ طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے والے باپ اور بیٹے کو آزاد کشمیر واپس بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق 55 سالہ عبدالحمید اور ان کا 34 سالہ بیٹا عباس 29 اپریل (ہفتے) کی دوپہر ڈیڑھ بجے ’پولاس کاکوٹا‘ نامی گاؤں کے قریب ایک نہر پر اپنے مویشیوں کو پانی پلا رہے تھے، اس دوران وہ مبینہ طور پر بھٹک کر بھارت کے زیرِ قبضہ علاقے میں پہنچ گئے اور بھارتی فوج نے انہیں حراست میں لے لیا۔

انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’عبدالحمید کے ساتھی محمد حسین اُس وقت ان کے پیچھے جارہے تھے، انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے یہ سب ہوتا ہوا دیکھا اور قریب ہی تعینات پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی۔

ان کے مطابق فوج نے غلطی سے ایل او سی پار کرنے والوں کی وطن واپسی کے لیے بھارتی فوج سے رابطہ کیا، جس کے بعد ان دونوں کو بھارتی حکام نے گزشتہ روز شام کو ’تیتری نوٹ-چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ‘ کے راستے واپس بھیج دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر عباس پور ملک عبدالحلیم اور ایس ایچ او ہجیرہ سردار ماجد نے کراسنگ پوائنٹ پر دونوں کا استقبال کیا جہاں ایک سینیئر ڈاکٹر کے ذریعہ ان کا کسی متعدی بیماری کا معائنہ کیا گیا، بعد ازاں پولیس اسٹیشن میں معمول کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ غیر نشان زدہ ایل او سی کے ساتھ رہنے والے دیہاتی اکثر مویشی چرانے، چارہ کاٹنے یا دواؤں کے لیے پودے اور جڑی بوٹیاں جمع کرتے ہوئے بھٹک جاتے ہیں اور بارڈر پار کرنے پر حراست میں لے لیے جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لئے عمان نے ایک بار پھر کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی

?️ 20 نومبر 2025 ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لئے عمان نے ایک بار

کیا حماس کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جرمن اخبار کی رپورٹ

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈیر اسپیگل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

ٹرمپ کی نظر میں بائیڈن کی حیثیت

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف پر تازہ

خطے کی صورتحال تعطل کا شکار، ایران سے رابطے جاری ہیں: مصر

?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ خطے

سعودی اتحاد کے جرائم کی تاریخ میں بےمثال ہیں: یمنی وزیر خارجہ

?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں:   یمنی جنگ کے آغاز کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر

ن لیگ کی طرف سے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز

?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ ن نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کر

سعودی عرب کی نائب وزارت خارجہ میں خاتون کی تقرری

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمٰن السعید

صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کی ترقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے