?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لئے اپنا کردار اداکرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس میں شامل تنظیموں اور رہنماؤں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں نہ صرف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے بلکہ اس نے کشمیری عوام کو ان کے سیاسی، سماجی ،معاشی اورمذہبی حقوق سے بھی محروم کررکھا ہے۔
بیانات میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کو اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائیں۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری جدوجہد آزادی کو گرفتاریوں اور ہراساں کئے جانے سے دبایا نہیں جا سکتا۔
حریت رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے اور انہیں مسلسل ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر بھارت کو ایک دہشت گرد ریاست قراردے۔بیانات میں جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ حوصلے کے ساتھ بھارت کے ظلم و بربریت کا مقابلہ کریں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج اور مظاہرے جاری رکھیں۔اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کو اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائیں۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری جدوجہد آزادی کو گرفتاریوں اور ہراساں کئے جانے سے دبایا نہیں جا سکتا۔
مشہور خبریں۔
حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا حکومت
جولائی
نیٹو اور روس کے درمیان پراکسی جنگ
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ نیٹو یوکرین میں ہمارے ساتھ پراکسی
اپریل
میانمار کی سربراہ کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:میانمار میں سکیورٹی کی صورتحال کے بعد اس ملک کی پولیس
فروری
پاکستان کی صورتحال اور اسلام آباد واشنگٹن تعلقات پر اس کے اثرات کے بارے میں جان بولٹن کا دعویٰ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، جنہوں نے
مئی
ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کا دنگل سج گیا
?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42
ستمبر
امریکی عہدے دار کی عراقیوں سے اہم اپیل، عراق میں موجود امریکوں کی جان بخش دیں
?️ 10 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق میں موجود ایک امریکی عہدے دار نے عراقیوں
جولائی
تم جرائم کرتے جاؤ ہم جواز پیش کرتے جائیں گے؛امریکی منطق
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں
اکتوبر
تائی پے اور واشنگٹن کی ملی بھگت پر چین کا فوجی جواب
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے امریکی کانگریس کے نمائندوں
اگست