عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے

?️

سرینگر:  (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے زیر قیادت ظالم بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں  خاص طور پر اگست 2019میں علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدبین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ فسطائی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے قتل، اغوا، تشدد اور خواتین کی بے حرمتی سمیت تمام ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ قیادت نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ بھارتی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکاہے کیونکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔حریت قیادت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کی وجہ سے خطے کے امن کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے فوری مداخلت کرے۔
جموں میں سینکڑوں اساتذہ نے بھارتی حکومت کی ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔
ضلع بڈگام کے علاقے ہمہامہ میں بھارتی فورسز کی ایک گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ مقبوضہ علاقے میں موجودہ نظام حکومت کے تحت ایسے واقعات میں بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دریں اثناء ضلع رام بن کے علاقے بیلی ہوٹ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد پراسرار حالت میں اپنے ہی گھر میں مردہ پائے گئے۔چاروں افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج نے پورے جموں خطے میں ولیج ڈیفنس گارڈز کے نام پر قاتلوں کا ایک گروہ کھڑا کر رکھا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کھنہ بل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے اور عدلیہ کو مودی کے وزیر اعظم دفتر کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ادھر ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جو کشمیری عوام کا اظہاررائے، تقریر ،اجتماع اور سب سے بڑھ کر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کابنیادی حق سلب کر رہا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کا خواب دیکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

قطر پر اسرائیلی حملہ، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی بنیاد بنا

?️ 2 اکتوبر 2025قطر پر اسرائیلی حملہ، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی بنیاد بنا  امریکی

چین بہتر ہے یا امریکہ ؟

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے غیر ملکی میڈیا

صیہونی فضائیہ کی سب سے بڑی کمزوری

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:چونکہ صیہونی فوج نے اپنی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ فضائیہ

مشہور برطانوی گلوکار کا اسلام قبول کرنے اعلان

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانیہ کے معروف گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متأثر

ریاست ترلائی حملے کا جواب پوری قوت سے دیگی۔ وزیر دفاع

?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

جب ہمارے کارکن اٹھائے جا رہے ہوں تو ان حالات میں کیسے مذاکرات کریں،فواد چوہدری

?️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

سابق صیہونی وزیراعظم کا نیتن یاھو اور ان کے اہلخانہ پر بہت بڑا الزام

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے لیکوڈپارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن

وائس چانسلرز کے تقرر کا معاملہ: گورنر پنجاب اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

?️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مختلف یورنیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے