عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے : مسرت عالم بٹ

?️

نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جد وجہد کو دبانے کیلئے بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہارکیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنائے اوراس کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

مسرت عالم بٹ نے کہاکہ ایک طرف دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہاہے اور دوسری طرف کشمیری عوام کو مسلسل بھارتی فوجیوں کے ظلم و جبر کا سامنا ہے ۔ انہوں نے 10 دسمبر 1948کو منظور کیے گئے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری بالآخرمقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر توجہ مرکوز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے ز ائد عرصے سے بالخصوص 5اگست 2019کودفعہ 370کی منسوخی کے بعدسے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ۔ کشمیری حریت قیادت اور کارکنوں کو سیاسی مقدمات میں غیر قانونی طور پر نظربند کیاگیا ہے۔

مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جن میں کشمیری شہریوں کا قتل، اغوا اور ان پرتشدد شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر ماورائے عدالت قتل، جعلی مقابلے اور غیرقانونی نظربند یاںمقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک معمول بن چکی ہیں۔

حریت چیئرمین نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہاہے جس سے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال مزیدسنگین ہوگئی ہے لیکن اس کے باوجود عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے جنگی جرائم پر خاموش ہیں۔ مسرت عالم بٹ نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں، شاہ محمود قریشی

?️ 3 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی

ایران سعودی عرب تعلقات کے بارے میں سعودی حکام کا کیا کہنا ہے؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ امیر

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں: ایئر چیف

?️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر

سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 5 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید

?️ 29 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی

اسرائیل کا جغرافیائی اور اقتصادی محاصرہ؛ایران کی نئی پالیسیوں کا اثر

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:اسرائیل، جیو اکنامک چیلنجز اور خطے میں ایران کی نئی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ طلال چودھری

?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے

شام کے بارے میں ایران ، ترکی اور روس کا مشترکہ بیان

?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے بارے میں آستانہ عمل کی ضمانت دینے والے ممالک

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے اپنے بیٹے کا موازنہ کس سے کیا؟

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے