عالمی ادارے جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ سمیت عالمی رہنماؤںپر زوردیا ہے کہ وہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں میں غیرقانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے دونوں اداروں کے نام لکھے گئے خط میں کشمیری سیاسی قیدیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کو اجاگر کیا۔خط میں کہاگیا ہے کہ 5اگست 2019کو مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے پہلے اور بعد میں ہزاروں کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت نظربند کیا گیا۔

خط میں نظربند افراد کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی نشاندہی کی گئی جس میں تشدد، قید تنہائی، طبی سہولیات سے محرومی اور جنسی طور پر ہراساں کرنا شامل ہیں۔ شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور خرم پرویز جیسی اہم شخصیات کی صحت طویل عرصے تک نظربندی کی وجہ سے  کافی حد تک بگڑ چکی ہے۔ تہاڑ جیل میں قیدیوں کو فون اور آن لائن ملاقات سے انکار جیسی حالیہ پابندیوں سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔

محمودساغر نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اختلافی آوازوں کو خاموش کرانے اور سیاسی اور انسانی حقوق کے لئے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو دبانے کے لیے قید و بند کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے جنیوا کنونشن کے تحت بھارت کی ذمہ دار ی کے باوجود ان خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر جاری خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ڈی ایف پی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت  پر دبائو ڈالے کہ وہ نظر بندوں کے ساتھ انسانوں جیسے سلوک کو یقینی بنائے، خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔ پارٹی نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا کہ وہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کے بحران کو حل کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ تصادم، اسرائیل کے لیے سنگین نتائج کا باعث ہوگا

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی "اسٹینڈرڈ اینڈ پورز” نے اپنی ایک رپورٹ

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول

امریکہ کے متعدد بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ ملک کے کچھ

عمران خان نے اپوزیشن کی چوری کو روکا ہوا،اپوزیشن کو ہر بل میں تحریک انصاف نے شکست دی:اعظم سواتی

?️ 7 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا

پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، سیاسی جماعتوں سے رابطے

?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوچکی

غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں اسٹیٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے تباہی

اسرائیل کا یورپی یونین پر فلسطینی اتھارٹی کی حمایت ختم کرنے کے لیے دباؤ

?️ 28 اکتوبر 2025اسرائیل کا یورپی یونین پر فلسطینی اتھارٹی کی حمایت ختم کرنے کے

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ

?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے