عالمی اداروں سے کشمیری حریت پسندوں کی رہائی کے لئے بھارت پردبائو ڈالنے کا مطالبہ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حریت قیادت نے مختلف جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سزا مکمل کرنے اور عدالتی احکامات کے باوجود انہیں رہا نہیں کیاجارہا ہے۔

میڈیا کے مطابق حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کئی قیدی پچیس پچیس سال سے نظر بند ہیں جوبنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مختلف امراض کا شکار ہوچکے ہیں، ان میں محمد قاسم فکتو ،محمد شفیع شریعتی، نذیر احمد اورمحمد ایوب شامل ہیں۔

بیان میں کہاگیاکہ مودی حکومت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے کے لئے ہرطرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اورجیلوں میں نظربند کشمیری حریت پسندوں سے غیر انسانی سلوک کررہی ہے۔

بیان میں کہاگیاکہ آزادی کے لئے کشمیریوں کے عزم کو کمزور کرنے کے لیے حریت پسندوں کو جموں وکشمیر اورہزاروں میل دوربھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کیاگیا ہے جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ اپنے عزیزوں سے ملاقات کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

بیان میں کہاگیاکہ نظربندوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ نارواسلوک عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہاگیاکہ کشمیری حریت پسندوں کی نظربندی کو طول دینے کیلئے انہیں مقررہ تاریخوں پر عدالتوں میں پیش نہیں کیاجاتا اورانہیں پیشہ ورمجرموں اورانتہائی خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی زندگیاں مسلسل خطرے سے دوچار ہیں۔ بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ فوری مداخلت کر کے کشمیری حریت پسندوں کی رہائی کے لئے بھارت پردباؤ ڈالیں۔

مشہور خبریں۔

27 ممالک نے غزہ تک میڈیا کی فوری رسائی کا مطالبہ کیا

?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: 27 ممالک نے ایک بیان میں غیر ملکی میڈیا تک

نتن یاہو کی حماس کے ساتھ قیدی تبادلے کو ناکام بنانے کی غیرمنطقی درخواست

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں: نتن یاہو، اسرائیل کے وزیراعظم، جو اس وقت بھی

بھارتی مسلمانوں کے لیئے زمین تنگ، مندر کی تعمیر کے لیئے مسلمانوں کے گھر ویران کردیئے گئے

?️ 5 جون 2021لکھنئو (سچ خبریں)  بھارت میں مسلمانوں پر آئے دن زمین تنگ کی

بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کی شناخت ، جمہوری حقوق کو بری طرح مجروح کیا ہے، رمن بھلا

?️ 5 جولائی 2025جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

چین کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:چین کا 133 مسافروں کو کومنگ سے گوانگ زو لے جانے

صیہونی حکومت کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹیں  

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے دفتر نے اس

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گوئر نے اسرائیلی

ہم حالت جنگ میں ہیں؛ کابل کے ساتھ مذاکرات فضول ہیں: پاکستانی وزیر دفاع

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے