?️
جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما عوامی نمائندے کے طور پر اپنا آئینی فرض پورا کرنے کے بجائے گورنر ہاؤس کے ترجمان کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجے کمار سدھوترا نے ایک بیان میں کہا کہ سنیل شرما نے علاقے میں ناقص گورننس اور دوہرے کنٹرول کے مسائل کادفاع کرکے اپنی پارٹی کی غلط ترجیحات اور عوامی امنگوں کے حوالے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامی ابہام اور جوابدہی کے فقدان پر سوال اٹھانے کے بجائے سنیل شرما گورنر ہائوس کے اقدامات کو درست ثابت کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔این سی لیڈر نے کہا کہ سنیل شرماکا بیان ا یک اہم آئینی عہدے پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا جوجموں و کشمیر کی سیاسی اور انتظامی پیچیدگیوں کے بارے میں ان کی ناقص سمجھ کی عکاسی کرتاہے۔
سدھوترہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے مشکل ترین دہائیوں کے دوران جمہوریت کے مشعل کی جلائے رکھا۔مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر سوال اٹھانے پرسنیل شرما پر تنقید کرتے ہوئے اجے سدھوترا نے کہا کہ بی جے پی لیڈر نے اپنی پارٹی کے حقیقی موقف کو بے نقاب کیا ہے۔ اجے سدھوترا نے کہاکہ سنیل شرما نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے دی گئی یقین دہانیوں کے برعکس جموں و کشمیر کے لوگوں کی بے اختیاری کی بالواسطہ حمایت کی۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت
جنوری
فلسطینی راکٹوں کے سامنے صیہونی فوجیوں کی بےبسی
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: القسام کے مجاہدین نے "ٹی بی جے” راکٹ سے صیہونی
نومبر
مشرق وسطی میں وحشت ایجاد کرنے کی امریکی کوشش
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ
اگست
صیہونی حکومت کے ستارے گردش میں
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین سے
جون
بوکو حرام کا سرغنہ ہلاک
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی
جون
اگلی قسط کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی 23شرائط مان لیں
?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے قرض روگرام کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی
دسمبر
تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، حریت کانفرنس
?️ 13 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
اسرائیل کی موجودہ صورتحال صیہونی میگزین کی زبانی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی میگزین اسرائیل ہیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں سلامتی،
جولائی