🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے فوری طور پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے ” سماجی انصاف“ کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک یادداشت میں ان پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ناانصافیوں اور مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار اداکریں۔
یادداشت میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکوم عوام سے تمام بنیادی حقوق چھین لیے گئے ہیں ۔ مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، بلا جواز گرفتاریاں، ماورائے عدالت قتل، جسمانی و ذہنی تشدد، ، املاک پر قبضہ وغیرہ روز کا معمول ہے، ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنے پر گزشتہ 78 سالوں سے مسلسل ناانصافی کا شکار ہیں۔
یادداشت میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کی طرف سے کشمیری ملازمین کی مسلسل معطلی، جائیدادوں کی ضبطی اور اسلامی لٹریچر کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔یاد داشت میں مزید کہا کہ آج جب سماجی انصاف کا دن منایا جا رہا ہے ، کشمیری حریت قیادت سمیت ہزاروں کشمیریوں جھوٹے مقدمات میں جیلوں مین بند ہیں۔
مشہور خبریں۔
او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی
اگست
ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے سے یورپ اور نیٹو کی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:ٹیگس شو اخبار نے ایک مضمون میں لکھا کہ ان دنوں
جنوری
شام میں نئے صیہونی قبضوں پر عراق کا ردعمل
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح ایک بیان میں
دسمبر
چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
🗓️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
فروری
مغربی ممالک ظالم کو مظلوم کیوں بنا رہے ہیں؟
🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے تاکید
جنوری
جنگ صیہونی حکومت کے لیے کیسی جا رہی ہے؟
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف کا اعتراف کیا کہ اسرائیلی
اکتوبر
ڈونلڈ ٹرمپ چھیالیسویں امریکی صدر منتخب؛ کالج الیکٹورل کی باضابطہ تصدیق
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:کالج الیکٹورل نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ
دسمبر
قدس فورس کے کمانڈر کا فلسطینی مجاہدین کے نام اہم خط
🗓️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فور س کے سربراہ نے
مئی