دیرینہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتاہے ، میر واعظ عمر فاروق

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر کوطاقت کے وحشیانہ استعمال کی بجائے صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے پر امن حل کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے بعد نئی حکومت قائم ہو چکی ہے، لیکن مودی حکومت نے مقامی انتظامیہ کے اختیارات کو محدودکردیا ہے ۔

میر واعظ نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی کا از سر نو جائزہ لے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ دہائیوں بعد بھی مقبوضہ علاقے میں بے یقینی کی صورتحال اور خونریزی جاری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام تنازعہ کشمیر کاپر امن حل اور جاری ظلم و تشدد سے نجات چاہتے ہیں ۔میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا کہ وہ اعتماد سازی اور قیام امن کی غرض سے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے تجارتی راستوں کو دوبارہ کھولیں اور رابطوں کو بہتر بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ اعتماد سازی کے اقدامات سے بہت سے کشمیری خاندانوں کو سہولت فراہم ہوئی تھی اس عمل کو بحال کیاجاناچاہیے ۔

میرواعظ نے واضح کیاکہ کشمیری قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت بھی تنازعہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پر امن حل چاہتی ہے ۔سینئر حریت رہنماء نے وقف ترامیم بل کی اہمیت کو اجگر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان ترامیم سے وقف املاک کی خود مختاری اور بنیادی مقصد کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ صورتحال کی سنگینی اور مسلم کمیونٹی پر اس کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر ہم فوری طور پرحکومت سے ان خدشات کو دور کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک مسلم اکثریتی خطہ ہونے کی وجہ سے کشمیریوں کے خدشات دور کئے جانے چاہئیں۔

مشہور خبریں۔

غاصب فوجیوں کے اہل خانہ سے صیہونی رہنماؤں کے خالی وعدے

?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:   اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹز نے دعویٰ کیا کہ تل

شمالی کوریا روس کی حمایت کیوں کرنا چاہتا ہے؟

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم

ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی بار ہوں، وزیر داخلہ

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ

پیپلز پارٹی کا کابینہ کو نابینا بتاکر صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا دعوی

?️ 7 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمن اور رضا ربانی

کیا حزب اللہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل سے لڑ رہی ہے؟

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں آج ہونے والی زمینی جھڑپوں میں صیہونی

محمد بن سلمان کے مشکل دن

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب

لبنان میں حزب اللہ نے واشنگٹن کارڈز میں خلل کیسے ڈالا؟

?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے چھ ماہ سے بھی کم عرصہ

۲۱ ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

?️ 22 اگست 2025۲۱ ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے