?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی آمد کے مودی حکومت کے بلندو بانگ دعوؤں کے باوجودسرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ علاقے میں بھارت کے دیگر علاقوں کی نسبت سب سے کم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار سے ظاہرہوتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں2020سے اب تک صرف 10.52 کروڑ روپے غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو بھارت کے دیگر علاقوں اور خاص طورپربھارت کی چھوٹی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے انتہائی کم ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار 5اگست 2019 کویکطرفہ طور پر علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدعلاقے کی اقتصادی بحالی اورعالمی سرمایہ کاری کے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرتے ہیں۔
عالمی سرمایہ کاری کانفرنس اور ہزاروں کررڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود زمینی حقائق یہ ہیں کہ علاقے میں نہ کوئی صنعتی سرگرمی اورنہ ہی کوئی بڑا غیر ملکی منصوبہ دکھائی دیتا ہے۔
مقامی تاجر اور کاروباری رہنما غیر مستحکم سیاسی ماحول، فوجی قبضے، مواصلاتی بلیک آئوٹ اور مقامی نمائندگی کی کمی کو سرمایہ کاری میں رکاوٹ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار 5اگست 2019 کویکطرفہ طور پر علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدعلاقے کی اقتصادی بحالی اورعالمی سرمایہ کاری کے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرتے ہیں۔
سرینگر میں مقیم ایک صنعت کار نے بتایاکہ جہاں بنیادی جمہوری حقوق معطل ہوں اور ہرطرف فوج ہی فوج دکھائی دیتی ہو،وہاں کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار مودی حکومت کے اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہیں کہ دفعہ370کی منسوخی سے کشمیر میں خوشحالی آئے گی۔ اس کے بجائے علاقے کو مسلسل جبر کے باعث بے روزگاری، مقامی کاروباروں میں رکاوٹ اور معاشی جمود کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ایک اور نئی سازش شروع کردی
?️ 14 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور
مارچ
قیدیوں کے معاملے پر نیتن یاہو کی سازش ناکام
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں فلسطینی
مارچ
ایران یورپ میں جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کے لیے تیار: باقری
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایک وفد کی سربراہی میں ہنگری کے دورے پر گئے
اکتوبر
عالمی تنظیموں، مالیاتی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر
اگست
چینی ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس
اپریل
اسرائیلی حملے سے ایرانی اتحاد ہوا مضبوط: فرانسیسی تجزیہ کار
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے اخبار "الاخبار” سے بات چیت میں ایک فرانسیسی
جولائی
غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی
اگست
امریکہ کی مہم جوئی نے سعودی اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ کیا کیا؟:صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:خطے میں امریکی مہم جوئی اور ٹرمپ کے فیصلوں کے باعث
فروری